دھیر کوٹ / باغ / مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کی قیادت کی کامیاب حکمت عملی، شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری، سینکڑوں افراد کی مسلم کانفرنس میں شمولیت، حلقہ شرقی باغ سے آزاد امیدوار سردار مراد انور ایڈووکیٹ، دھیر کوٹ ٹاؤن سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد رزاق خان، راجہ محمد نصیر خان، راجہ مصطفی رزاق، راجہ تائیب خان، سردار داؤد عباسی، حاجی راجہ خالد خان، راجہ خلیل خان، راجہ عامر نصیر ودیگر اپنے ساتھوں، خاندانوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے، اس حوالے سے مختلف مقامات پر شمولیتی پروگرامات منعقد ہوئے، نئے شامل ہونے والوں کو قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان،مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ،سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ نے ہار پہنا کر خوش آمدکہا، مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی تاریخی اور اولین جماعت کی حیثیت سے عوام کے حقوق کے تحفظ اور وقار کی علامت ہے، ریاستی جماعت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور نا انصافیوں کے ازالے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، دھیر کوٹ اور باغ میں مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس پر شب خون مارنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں،کارکنوں کا اپنے گھرواپسی کا عمل تیزی سے شروع ہو چکا ہے، کارکنوں کو سبز باغ دکھاکر توڑنے والے ناکام ہو چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کی صورت حال نازک ہورہی ہے بھارت کی ہٹ دھرمی میں کمی نہیں آرہی اور وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے، ان حالات میں آزاد کشمیر کے عوام اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، انہیں تحریک آزادی کا علم بلند رکھنے کے علاوہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ بھی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچانا کارکنوں کی ذمہ داری ہے، نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت جو مظالم کشمیر میں ڈھارہا ہے اوروہی انداز اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنا رکھا ہے، عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کو دونوں علاقوں کی سنگین صورتحال کا احساس کرکے ان دیرینہ مسائل کا پائیدار حل نکالنا ہوگا، بصورت دیگر عالمی امن ہمیشہ خطرات کی زد میں رہے گا۔نئے شامل ہونے والوں نے مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم کانفرنس کی کامیابی کے لئے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے، مسلم کانفرنس کی جماعت پر بڑی مشکلات آئیں مگر مسلم کانفرنس نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسلئے آج پھر دوسری پارٹیوں کی پالیسیوں سے تنگ آکر ریاستی جماعت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، ہم سپر یم ہیڈ سردار سکندر حیات خان،قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کے سپاہی ہیں اور مسلم کانفرنس کے کارکن ہیں مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان گھر گھر پہنچا کر تحریک آزادی کشمیر کو اصل معنوں میں اجاگر کریں گے،دریں اثنا ء قائد مسلم کانفرنس نے مجاہد اول ہاؤس دھیر کوٹ میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے مسلم کانفرنسی کارکنوں اور عہدیداروں کے علاوہ دانش وروں، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ان سے ملاقات کی اور عید سمیت صحت یابی کی مبارکباد پیش کی۔بعدازاں راولپنڈی روانگی سے قبل انہوں نے چمنکوٹ میں سینئر مسلم کانفرنسی رہنماء حکیم عبدالرشید مرحوم، عنصر عباس مرحوم(المعروف مٹھو استاد)، نمبردار معظم خان مرحوم، عبدالسمیع مرحوم، والدہ محترمہ شیراز عباسی اور حاجی خلیل خان کے پوتے کی وفات پر اجتماعی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پریوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان، انقلاب عباسی، راجہ منیر خان ودیگر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی۔سردار عتیق احمد خان نے عید کے چار روز اپنے آبائی حلقہ دھیر کوٹ میں گزارنے کے بعد راولپنڈی روانہ ہوگئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں