آزاد کشمیر کے اپنے حلقے میں سیاسی پہچان نہ رکھنے والا شخص بی بی اور بلاول بھٹو کے بارے میں گندی ٹویٹس کررہا ہے، چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سیاسی چھوٹے برتن کی طرف سے شہید محترمہ بی بی اور چئیرمین بلاول بھٹو پر حرف طرازی اس کی کھوکھلی سوچ کی غماز ہے،مشتاق منہاس اپنی پارٹی اور حکومت میں کھڈے لائن لگنے کے بعد واپسی کی خاطر راستہ بنانے کے لئے عدالتوں سے سزا یافتہ اپنی قیادت کی چاپلوسی کو آخری حربہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں ،قوم جانتی ہے جنرل جیلانی کی گود میں بیٹھ کون سیاست میں آیا اور کس کی گود بیٹھ کر کون معاہدہ کرکے جدہ گیا اور اب کون پھر ملک سے بھاگا ہے۔ وہ مشتاق منہاس کی طرف سے پیپلزپارٹی کی قیادت بارے ٹویٹس پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سیاست میں تنقید بری بات نہیں مگر دوسرے کے بارے میں اپنی گٹھیا سوچ کا اظہار بری بات ہے۔ بدقسمتی سے ایک ایسا شخص شہید جمہوریت کے متعلق اپنی گٹھیا سوچ کو بیان کررہا ہے، آزاد کشمیر کے اپنے حلقے میں سیاسی پہچان نہ رکھنے والا شخص بی بی اور بلاول بھٹو کے بارے میں گندی ٹویٹس کررہا ہے۔ عملی طور پر پارٹی اور حلقے سے آوٹ ہونے اور جس طرح فاروق حیدر نے انھیں سیاسی اوقات میں رکھا ہواہے اس کے بعد مشتاق منہاس ڈپریشن ک شکار ہیں اور اس مایوسی سے نکلنے کے لئے اب پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف گٹھیا ٹویٹ کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ باغ کے لوگ سیاسی بہروپیے کو پہچان چکے آنے والے انتخابات میں یہ اپنی اصلی سیاسی اوقات میں آ جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close