عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، اضافی ٹرینیں چلانےکا فیصلہ

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر 66 اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اپ اینڈ ڈاوَن کی 66 ٹرنینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فیصل آباد سے لاہور کیلئے 4 عید اسپیشل ٹرینیں 9 سے 12 مئی تک چلیں گی ، جب کہ لاہور سے 4 عید ٹرینیں 10 سے 13 مئی تک مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی فیصل آباد پہنچیں گی ، ملتان سے 4 عید اسپیشل ٹرینیں خانیوال، شورکوٹ اورگوجرہ سے ہوتی ہوئی فیصل آباد پہنچیں گی ، جب کہ پشاور کینٹ سے 10 سے 16 مئی کے درمیان 7 اسپیشل ٹرینیں مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچیں گی اس کے علاوہ راولپنڈی سے 7 عید اسپیشل ٹرینیں حسن ابدال، ٹیکسلا، اٹک سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچیں گی ، اور کراچی کینٹ سے 10 سے16 مئی تک 7 ٹرینیں حیدرآباد پہنچیں گی۔علاوہ ازیں عید الفطر کے موقع پرریلوے کے تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے باوجود تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کی چھٹیاں منسوخ کردیں ، اس حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت تمام ڈی ایس 9مئی سے 16مئی تک اپنے دفاتر میں ہی رہیں۔سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے احکامات جاری کیے کہ ڈویژنل سپریٹنڈنٹس مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کی آمد ورفت کو بروقت بنائیں،ٹریک کی سکیورٹی سمیت ٹرین آپریشن کو بہتر بنائیں، انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں ، ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے ماتحت افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے ، ریلوے سٹیشنوں اور کالونیز میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے ، سی ای او ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی جنرل مینجر نے مراسلہ جاری کردیا۔

close