مسلم کانفرنسی کارکن الیکشن کی تیاری کریں، ہم انشااللہ کامیابی حاصل کریں گے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی / مظفرآباد (نمائندگان) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ مسلم کانفرنسی کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریگی اورتحریک آزادی کو منطقی انجام کو پہنچائے گی، مسلم کانفرنس نے کبھی کشمیر پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت پر بات کی اور اپنا واضح دو ٹوک موقف رکھا، مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم اور کشمیری کی حقیقی ترجمان جماعت ہے، مسلم کانفرنس کیخلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا، مگر مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔سردار عتیق احمد خان سے مختلف وفود جن میں مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ،ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، بشریٰ سلیم چشتی، سردار صغیر بیگ، راجہ ریاض خان، بابر عباسی، احسن جلیل عباسی، سردار ظفر عباسی، فرید مغل،سید یاسر گیلانی، رانا لیاقت حسین، رانا سرفراز، شان عباسی، اشفاق عباسی ویگر شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close