آزاد کشمیر الیکشن 21، مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آمدہ قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے انتخابات 2021 کی تیاریاں عروج پر، دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ روز آزاد کشمیر اور پاکستان بھر کے مقیم مہاجرین ودیگر حلقوں سے سینکڑوں امیدواروں نے راولپنڈی میں مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین کے پاس جماعتی ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروائیں، مظفرآباد ڈویژن سے پچھلے ایک ہفتے سے سینکڑوں درخواستیں مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کروائی گئیں، حلقہ لوئر نیلم سے سابق وزیر حکومت مفتی منصوالرحمان، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، یاسر کاظمی، صمود اعوان، اپر نیلم سے میاں عبدالقدوس اسحاقی، سید عبداللہ شاہ مظہر، کمانڈر شفیق،کوٹلہ سے سلیم اعوان اور مہاجرین کے حلقہ ویلی 6 اے 45 سے سابق امیدواراسمبلی سمعیہ ساجد راجہ، حلقہ لچھراٹ سے سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، میر افتخار، لیپہ ویلی حلقہ سات سے منصور عالم قریشی، خوشحال خان مغل، حلقہ چھ ہٹیاں بالا سے کرنل ریٹائر عارف عباسی، سابق پولیٹکل سیکرٹری سید غلام نبی شاہ، حلقہ چار سے شوکت عباسی ایڈووکیٹ، کیپٹن ریٹائر ڈ افضل اعوان، گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ نے کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی میں قائم پارلیمانی بورڈ کے دفتر چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یاسین کے پاس درخواستیں جمع کروائیں۔۔۔۔

close