پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے سابق صدر چوہدری ظہور اختر کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود کے اعزاز میں افطار ڈنر

چکسواری (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے صدر چوہدری ظہور اختر کی رہائش گاہ پنیام چکسواری آمد۔ پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے سابق صدر چوہدری ظہور اختر کی طرف سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔ پنیام آمد پر پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے سابق صدر چوہدری ظہور اختر نے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری امجد بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل کے ہیڈ نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما ابرار نیاز نمبردار ایڈووکیٹ اور دیگر بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی میری جدوجہد میں اوورسیز کشمیری کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے برطانیہ یورپ امریکہ سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے اورسیز کشمیریوں کی وجہ سے کشمیر ایشو بین الاقوامی سطح پر زندہ ہے۔ چوہدری ظہور اختر میرے پرانے ساتھی ہیں ہر کڑے وقت میں میرے ساتھ مضبوطی سے ساتھ کھڑے رہتے ہیں نیویارک کے اندر کشمیر ایشو کے حوالے سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور دیگر تقریبات کے انعقاد میں چوہدری ظہور اختر اہم کردار ادا کرتے ہیں آزاد کشمیر کے اندر بھی ہر الیکشن میں چوہدری ظہور اختر میری انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے یہاں آتے ہیں آج پنیام میں شاندار افطار ڈنر پر چوہدری ظہور اختر کا شکریہ ادا کرتا ہوں پی ٹی آئی کشمیر انتخابی دنگل میں اترنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے پی ٹی آئی کشمیر انتخابی دنگل میں اترنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے جولائی کے وسط میں جنرل الیکشن ہونے جا رہی ہیں ریاست کی عوام مسلم لیگ ن کی کرپشن میں لتھڑی ہوئی حکومت سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لیں گے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر اکیلی الیکشن لڑے گی ان شائاللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنا کر ریاست کے اندر حقیقی معنوں میں فلاحی حکومت قائم کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close