مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا آزاد کشمیر حکومت سے بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ، سٹی صدر شیخ مقصود احمد، سینئر نائب صدر میر امتیاز، جنرل سیکرٹری سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، نائب صدر میمونہ کیانی ایڈووکیٹ ودیگر رہنماؤں نے کہا ہیکہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا احتجاج تمام اضلاع میں پھیل چکا، دارالحکومت میں صحت و صفائی کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے شہریوں کی زندگیاں تعفن سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہ، شہری پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے سخت پریشان، مذید کسی مشکلات نے سر اٹھا لیا تو صورتحال مذید خراب ہو جائیگی، حکومت کو چاہیے کہ فی الفور ان کے تمام جائز مطالبات کو حل کرتے ہوئے ہڑتال کو ختم کرواتے ہوئے شہریوں کو صحت و صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں، بلدیاتی ادارہ کی تباہی کے ذمہ دار بھی حکومت کے زعماء ہیں، سینٹری ورکر ہر خطہ میں ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کے گھروں کے چولہے جلانے کے لئے حکومت کو غفلت و لاپرواہی کو ترک کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں حکومت سے بلدیاتی ملازمین کے مطالبات و مسائل کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف نئی نئی گاڑیاں خرید رہی ہے، الیکشن مہم کے لئے سیاسی رشوت تقسیم کی جارہی ہے، سکیموں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے اہم اداروں میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں، جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے، وزیراعظم بلدیاتی ملازمین کے ساتھ فوٹو سیشن کر سکتے ہیں لیکن ان کے مسائل سے واقف نہ ہوں یہ کیسے ممکن ہے، وزیراعظم جان بوجھ کر اس مسئلہ کو طول دینے کے لئے غفلت پر مبنی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، اگر حکومت صرف ایک گاڑی کی رقم ان سینٹری ورکرز کے بقایا جات اور مسائل پر لگا دے تو شہریوں کو اس قرب کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس وقت شہریوں کا بدبو، گندگی کے باعث گھروں سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے، رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں گلیوں اور بازاروں سے گزرنا محال ہو چکا، مین شاہراؤں سمیت گلی محلوں میں گٹر ابل پڑے ہیں، نمازیوں کا ایسے راستوں سے گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، وزراء سمیت چیف سیکرٹری اس اہم معاملہ پر اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رمضان المبارک میں سراپا احتجاج ملازمین کے مطالبات کو فی الفور پورا کریں اور شہریوں کو صحت صفائی کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر مسلم کانفرنس بھی ان چھوٹے ملازمین کی ہڑتال کا حصہ ہوگی۔۔۔۔

close