کشمیری ایک باصلاحیت، بااصول لیڈر سے محروم ہوگئے,جسٹس سردار نواز خان کے انتقال پر ارشاد محمود کا اظہار افسوس

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سابق صدر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سر دار نواز خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کشمیری ایک سینئر سیاستدان اور قانون دان سےمحروم ہوگئےہیں۔ سردار نواز خان نے گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست میں سرگرم ادا کیا اور جمہوری اداروں کی بحالی اور مضبوطی کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں۔ ارشاد محمود نے کہا کہ کشمیری ایک باصلاحیت اوربااصول لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں جس کی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور کارکنان جموں وکشمیر پیلزپارٹی کے حامیوں اور سردار نواز خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close