مسلم کانفرنس ریاست کی اولین جماعت ہے اور یہ آج بھی اپنے نظریات و افکار پر کاربند ہے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ مسلم کانفرنس ریاست کی نظریاتی جماعت ہے جس کے لئے انتخابی سیاست کے زیادہ اہم تحریک آزادی کشمیر ہے، کارکن انتخابات کی تیاریاں جاری رکھیں، مگر کرونا کے حالات کو ہر قدم پر مد نظر رکھا جائے، کیونکہ کرونا وباء کو ختم کرنا از حد ضروری ہے، اس کے خاتمے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس عالمی وباء سے جان چھوٹ سکے، کیونکہ کرونا وائرس سے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیاوہاں پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام بھی اس کے اثرات سے شدید متاثر ہورہے ہیں، مہنگائی کی بڑی وجہ کرونا وباء کے دوران پابندیاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز عیادت کے لئے مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں کرونا وائرس انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے، پاکستان و آزادکشمیر میں ایسے حالات پیدا ہونے سے قبل دونوں حکومتوں کو عوام کو اس وباء سے بچانے کے لئے مثبت حکمت عملی اپنانا چاہیے تاکہ متوسط طبقہ بھی مشکلات سے دوچار نہ ہو، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم نے ہمیشہ عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کیا، مسلم کانفرنس کے مخالفین تھک ہار بیٹھے ہیں، مسلم کانفرنس کے نظریات و افکار کو سمجھنے والے اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں خطہ کی بدقسمتی ہے کہ غیر ریاستی ہوائیں بہت سے نقصانات کاسبب بنیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس اہم کردار ادا کرے گی، مسلم کانفرنس کیخلاف سازشیں کرنے والے خود ان کا شکار ہو کر بیرون دنیا در بدر پھر رہے ہیں، مسلم کانفرنس ریاست کی اولین جماعت ہے اور یہ آج بھی اپنے نظریات و افکار پر کاربند ہے، آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل اور تحریک آزادی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے، اس موقع پر پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ یاسین خان نے ان کی عیاد ت کی اور آمدہ انتخابات، سیاسی امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں