حکومت آزاد کشمیر ذیلی کنبہ جات کے تسلیم شدہ حق کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنے، بیرسٹر سلطان محمود نے خبردار کر دیا

نیوسٹی میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ذیلی کنبہ جات کے تسلیم شدہ حق کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنے۔ متاثرین ذیلی کنبہ جات کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔آزاد کشمیر کی حکومت نے نیو سٹی میرپور کے مسائل کے حل میں جان بوجھ کر غفلت برتی ہے۔ذیلی کنبہ جات کے علاوہ نیو سٹی میرپور کے لوگوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آنے کے بعد نیو سٹی میرپور کے مسائل کے حل پر فوکس کر کے ذیلی کنبہ جات سمیت تمام حل طلب مسائل حل کرے گی۔آزاد کشمیر میں جنرل الیکشن کی آمد آمد ہے پی ٹی آئی کے کارکنان خود کو انتخابی مہم کے لیے تیار کر لیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں آزاد کشمیر میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی بننے جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست کے اندر حقیقی معنوں میں فلاحی حکومت قائم کریں گے۔آزاد کشمیر کی حکومت نے پانچ سالوں میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا میرپور سمیت دیگر تمام اضلاع میں عوام اس کرپٹ نااہل اور نالائق حکومت سے عاجز آ چکے ہیں سی وجہ سے عوام کی اکثریت نے اب پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر سے امیدیں لگا رکھی ہیں ہم حکومت سازی کے بعد آزاد کشمیر میں عوام کی بلا تخصیص خدمت کے سفر کا آغاز کریں گے آزاد کشمیر کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیو سٹی میرپور میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما قربان یوسف کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری جبار منہاس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا آخر میں میزبان قربان یوسف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سٹی میرپور پی ٹی آئی نیو سٹی میرپور کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں