سردار عتیق احمد خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے بعد دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد آزاد کشمیر و بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں کی جانب سے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع، تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد خان کی گزشتہ روز طبیعت خراب ہوئی ٹیسٹ کروانے پر کرکرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انھوں نے خود کو مجاہد منزل اپنی رہائش گاہ میں ہی قرنطینہ کر لیا،ان کی صحت یابی کے لئے

گزشتہ روز میر پور، بھمبر،سماہنی، برنالہ، کوٹلی، رالاکوٹ، ڈڈیال، نکیال، باغ، دھیر کوٹ، پلندری، ہجیرہ، عباس پور،کوہالہ، مظفرآباد، نیلم، اٹھمقام گڑھی دوپٹہ، ہٹیاں بالا، چناری چکوٹھی، لیپہ ویلیکے چھوٹے بڑے شہروں ودیہات میں سردار عتیق احمد خان کے کارکنوں اور چاہنے والوں کی جانب سے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔دعائیہ تقریبات میں قائد مسلم کانفرنس سمیت دیگر پاکستانی و کشمیری شہری کرونا وائرس کا شکار ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی گئی، اور اللہ تعالی کے حضورگناہوں کی بخشش اور اس مشکل گھڑی سے مسلمانوں کو نکالنے کے لئے صدقہ و خیرات اہم جز ہیں، اس لئے اس وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے لئے نماز کی پابندی اور اس سے نجات کے لئے اللہ تعالی کا کثرت سے ذکر لازم و ملزوم ہوچکا ہے،دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جانشین حضو ر شیخ العالم حضرت علامہ پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الازہری دامت برکاتہ العالیہ مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف نے ان کی صحت یابی و درازی عمر کے لئے خصوصی دعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سردار عتیق احمد خان کو صحت کاملہ آجلہ عطاء فرمائے آمین۔۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون! چوہدری برادران شدید غم سے نڈھال لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کزن ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے،مرحوم ساجد حسین چٹھہ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے سمدھی بھی تھے، مرحوم وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ان کے صاحبزادے علی ساجد چٹھہ کے مطابق ساجد حسین چٹھہ کی نماز جنازہ کل نو اپریل جمعہ کی نماز کے بعد اڑھائی بجے ان کے آبائی گھر احمد نگر چٹھہ، تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین نے ساجد حسین چٹھہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے مسلم لیگی

رہنماؤں نے کہا کہ ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close