حلقہ وسطی باغ سے سردار شوکت شریف چغتائی کی سردار عتیق احمد خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے حلقہ وسطی باغ سے سردار شوکت شریف چغتائی کی ملاقات، پارٹی امور سمیت سازش سے آگاہ کرتے ہوئے سردار شوکت شریف نے کہا کہ میں پیدائشی مسلم کانفرنسی ہوں، مسلم کانفرنس اور میرا ساتھ مرتے دم تک ہے، چند روز قبل دھوکے سے میرے گلے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ڈال کر پروپیگنڈا کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، میرا

اور میرے خاندان کے کسی فرد کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، میں نے جن لوگوں کو مسلم کانفرنس میں شامل کروایا، انہی لوگوں نے میرے ساتھ دھوکہ کیا، میرے قائد سردار عتیق احمد خان ہیں اور حلقہ وسطی باغ میں راجہ محمد یاسین خان کا کارکن ہوں اور ان کا کارکن ہی رہوں گا، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیرکی سواد اعظم ہے سیاسی کارکنوں کو اس جماعت کی مکمل بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آزاد کشمیر کے انتخابات قریب ہیں اور سیاسی کارکن بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کریں، مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص اور نظریہ الحاق پاکستان پر یقین رکھتی ہے، یہ چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن جیسی شخصیت کی جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی لڑائی بھی لڑی ہے، آج بھی مسلم کانفرنس اسی نظریہ پر قائم ہے، جماعتوں پر مشکل وقت آتے جاتے رہتے ہیں تاہم مضبوط عصاب کے کارکن جماعتوں کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں،شرکت شریف ایک نظریاتی و مخلص کارکن ہیں انھوں نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کو مضبوط کرنے میں اہم کردا ر ادا کیا، اور اپنے علاقہ میں تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے رہے، آج بھی وہ مسلم کانفرنس کے ساتھ کھڑے ہیں اور جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت آچکی ہے تاہم ہماری چھوٹی سی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، عوام کا فرض بنتا ہے کہ ہنگامی حالات میں موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، ہمیں اپنے ساتھ متوسط طبقہ کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے، اگر کروناء وائرس میں مذید شدت آ ئی تو ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے جس سے بہت سے دیہاڑی دار اور متوسط طبقہ نہ صرف بے روزگار ہو جائے گا بلکہ ان کے گھروں میں فاقے کشی کے حالات ہونگے،اس لئے ہم سب کو اس مشکل وقت میں ملکر موذی مرض سے

نمٹنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔اس موقع پر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، سردار نوید انور، راجہ محمد مقبول خان، راجہ اقبال خان ودیگر نے بھی ملاقات کی اور پارٹی امور پر تفصیلی گفت و شنید کی۔۔۔۔

close