بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چترپڑی محلہ چوہدریاں میں دبنگ انٹری، مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا

چترپڑی (پی این آئی) چترپڑی محلہ چوہدریاں میں پی ٹی آئی کا بڑا پاور شو، درجنوں افراد کنبہ قبیلہ سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،حلقہ کھڑی شریف کا سیاسی منظرنامہ پی ٹی آئی کے حق میں بدل چکا پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر صدر و سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی

چترپڑی محلہ چوہدریاں میں دبنگ انٹری،مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا ٹھیکیدار مطلوب حسین،حافظ محمود،خالد قریشی،سہیل قریشی،قاضی مسلم،عبدالسمیع،راجہ وقار احمد،راجہ عاطف،وقاص UK,شیخ شہزاد،ہاسر یوسف آباد،عمران حسین ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،چترپڑی محلہ چوہدریاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن کرپشن اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے،پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کر کے عمران خان کے مشن پر کام کرتے ہوئے کرپشن نا انصافیوں کا خاتمہ کرے گی گزشتہ پانچ سالوں میں آزاد کشمیر میں جو کرپشن اور لوٹ مار ن لیگ والوں نے مچائی ہوئی ہے ہم ان سے اس کا کڑا حساب لیں گے۔ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے میگا پروجیکٹس لائیں گے،آزاد کشمیر میں احتساب کا ادارہ میں نے اپنے دور حکومت میں قائم کیا میرے دور حکومت میں یہ ادارہ بلا خوف و خطر اور بلا تخصیص احتساب کرتا تھا مگر اب احتساب کا اداراہ کارکردگی کے اعتبار سے سوالیہ نشان بن چکا ہے جس کی وجہ سے کرپٹ سیاست دانوں اور کرپٹ مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس طرح پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کرپٹ

مافیا کی چیخیں نکلوا رہے ہیں ہم آزاد کشمیر میں بھی احتساب کا نظام مضبوط کر کے کرپٹ مافیا کی چیخیں نکلوائیں گے۔وزیراعظم عمران عوام دوست لیڈر ہیں اور ان کا ویژن ہے کہ اقتدار نچلی سطح تک منتقل کیا جائے،پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرنے کے تین ماہ کے بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائے گی۔آزاد کشمیر میں غربت کا خاتمہ کریں گے،نوجوان کو روزگار،محنت کشوں کو ان کا حق دلوائیں گے،خواتین کو مساوی حقوق دیں گے،کھڑی شریف میں ہسپتال ڈسپنسریاں میگا پروجیکٹس لائیں گے۔ٹھیکیدار مطلوب اور ان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں آزاد کشمیر کی حکومت نے میرپور کو جان بوجھ کر تعمیر و ترقی میں نظر انداز کیا ہے چترپڑی پسماندگی کا شکار ہے ہم چترپڑی میں اپنے دور حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر اس پسماندگی کا خاتمہ کریں گے یہاں کے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے۔اس موقع پر سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ والوں نے اس دور میں ہمارے لوگوں کو انتقامی نشانہ بنائے رکھا اور ہمارے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا،عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،نوجوانوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے کھڑی کی بچیوں کے لیے تعلیمی ادارے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

سابق امیدوار اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر چوہدری شیراز اکرم نے کہا کہ کھڑی شریف کی سیٹ بھاری اکثریت سے جیت کر قائد کشمیر کو تحفہ میں دیں گے،چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمے کریں گے۔چترپڑی جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر ٹریڈرز ونگ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی ارشد،ٹھیکیدار مطلوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close