مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام تھوراڑ کے مقام پر الحاق پاکستان کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

مظفرآباد/راولاکوٹ (پی این آئی) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام 31مارچ کو تھوراڑ کے مام پر منعقدہ الحاق پاکستان کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ شدید سرد ی کے باوجود کارکنان میں جوش وجذبہ تھوراڑ کو دلہن کی طرح سجاددیاگیا۔ گزشتہ روز مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام زیارت بازار پاچھیوٹ میں

کنونشن کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا۔اجلاس میں ممبرقانون ساز اسمبلی حلقہ پاچھیوٹ سردارصغیرخان چغتائی،ایم ایل اے حلقہ پاچھیوٹ سردار صغیر خان مرکزی نائب صدر سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ ،سردار ارشاد خان،سردار نشاد اکبر،سردار طاہر سلطان منظور چغتائی اشتیاق عباسی مظہرلعل شفیق شاکر افراز کیانی منظور عالم احتشام کیانی۔ مزمل الطاف۔کاشف یاسین طلعت شوکت سالک الیاس ابرار خان اخلاق شبیر سردار آزاد خان بشیر عباسی صدر حلقہ پاچھیوٹ شاہد عزیز ترنوٹی سے سردار افتخار خان نیر صدیق طارق مہتاب سردار نذیر خان نثار طاہر طالب حسن ودیرگر نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے کہاکہ 31مارچ کو ہونے والے الحاق پاکستان کونشن تاریخ ساز ثابت ہوگا۔ اور آزادکشمیر کی سیاست کا رخ بدل دے گا۔ ہم چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آزادکشمیر بھر میں کامیاب کنونشنز منعقد کروائے اور اب ایک عظیم الشان کنونشن تھوراڑ کے مقام پر منعقد کروارہے ہیں۔ہم کنونشن کی تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 31مارچ تھوراڑ کے مقام پر تمام کارکنان شرکت کریں۔ سردار عتیق کی قیادت حلقہ پاچھیوٹ سیریلی نکالی جائے گی۔تمام کارکنان ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں۔۔۔۔ فواد چوہدری کو کونسی دو وزارتیں دی جائیں گی؟ وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے

ایک اور اہم خبر آگئی اسلام آباد (پی این آئی)فواد چوہدری کو کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، وہیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اطلاعات کی اضافی وزارت دی جائے گی۔جبکہ وزارت خزانہ حاصل کرنے والے حماد اظہر بھی وزارت صنعت و پیداوار بھی سنبھالیں گے۔ جبکہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی گئی۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اب نئی معاشی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی، جبکہ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے علم نہیں۔ شبلی فراز نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کا کل دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، امید ہے ان کی رپورٹ منفی آئے گی۔ کرونا کو شکست دینے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان جمعرات کے روز شیڈول وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر ملک کے نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو بھی اہم وزارتیں سونپی جائیں گی۔ دونوں رہنماوں کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے، ان کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کو الگ کر کے 2 نئی وزارتیں قائم کی جائیں گی۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں