مسلم کانفرنس شہیدوں اور غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت ہے، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی علمبردار اور پاکستان و آزادکشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ان خیالات کااظہار ا نہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی را بطہ سیکرٹری عبدالمجید

مغل کی عیادت کے بعد وادی نیلم سے آئے ہوئے مسلم کانفرنسی وفد شفیق سلہریا، حمیدالرحمان، مشتاق مغل، محمد اشفاق مغل، عبدالرؤف ملدیال،نزاکت مغل،بشارت اعوان اور محمد مختار سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس شہید وں اور غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت ہے اس جماعت نے کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے۔اس جماعت نے آزادکشمیر میں ادارے قائم کیے اور ایک تاریخی روایات کاآغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس قائداعظم محمدعلی جناح،رائیس الاحرار چوہدری غلام عباس،مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ا فکار کی علمبردار اور آزاد کشمیر کے عوام کی عزت نفس کی امین ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے 13انتخابی حلقوں جو براہ راست انڈین فائرنگ کی زد مین ہیں جن میں نیلم ویلی،لیپہ ویلی، جہلم ویلی سماہنی،تتہ پانی،کھوئی رٹہ، منڈھول وغیرہ شامل ہیں کو حکومت پاکستان محفوظ اور پختہ بنکرز تعمیر کر کے دے تاکہ عوام کی جان ومال محفوظ رہ سکے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، مسلم کانفرنس سوشل میڈیا کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ، یاسرت کاظمی،خواجہ بلال قیوم ودیگر ہمراہ تھے۔ اس موقع پرانہوں نے رابطہ سیکرٹری مسلم کانفرنس عبد المجید مغل کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر

دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے

مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close