بیرسٹر سلطان محمود کی چئیرمین نادرا بریگیڈئیر (ر) خالد لطیف سے ملاقات، انتخابی فہرستوں کا معاملہ زیر غور

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چئیرمین نادرا بریگیڈئیر (ر)خالد لطیف سے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات۔ اس موقع پرملاقات میں چئیرمین

نادرابریگیڈئیر (ر)خالد لطیف نے یقین دلایا کہ ووٹر فہرستیں شفاف بنائی جائیں گی اور اس سلسلے میں نادرا کی طرف سے کوئی سستی نہیں ہوگی۔تاہم آزاد کشمیر میں مقامی انتظامیہ ووٹر فہرستیں بنا کر بھیجتی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ میرپور سمیت آزاد کشمیر میں دیگر حلقوں میں بھی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ووٹر فہرستوں کے مرتب کرنے میں غلطیاں کی گئی ہیں جو کہ بعد میں نادرا پر ڈال دی جاتی ہیں۔ لیکن آپکی یقین دہانی کے بعدامید ہے کہ نادرا ان غلطیوں کو دور کرے گا اور نادرا اپنے ریکارڈ کے مطابق جعلی ووٹو ں کو کاٹے اور صحیح ووٹوں کا اپنے ریکارڈ کے مطابق اندراج کرے۔میں نے یہ مسئلہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اور چیف سیکریٹری آزاد کشمیرکے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات شفاف اور منصفانہ ہونے چائیں تاہم جو لوگ غلط ووٹوں کا اندراج کر رہے ہیں میں بھی انکے خلاف آواز اٹھاؤں گا اور آپ بھی نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اس ووٹوں کے صحیح اندراج کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا

نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close