مسلم کانفرنس نوجوانوں کے حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے، سردار بشیر عباسی کرکٹ ٹورنامنٹ سے سردار عتیق احمد خان کا خطاب

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوہالہ میں سردار بشیر عباسی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر

اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ آزادکشمیر کا موجودہ سٹیٹس اور تحریک آزادی کاتسلسل بہت قربانیوں کے نتیجے میں جاری ہے۔بہت سے لوگوں نے اس کاز کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا۔سردار بشیر عباسی بھی ایک قومی کارکن تھے جنہوں نے آزادکشمیر میں نظریہ الحالق پاکستان کا پرچم تھامے رکھا اور ہر مشکل وقت میں مسلم کانفرنس کی قیادت کا ساتھ نبھایا۔اپنے قومی مشاہیر کو یاد رکھنا زندہ قوموں کاشیوہ ہے جو قومیں اپنے مشاہیر کو بھلادیتی ہیں وہ اپنا وجود اور نام کھودیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاستی عوام کے تشخص اور جمہوری حقوق کی ترجمان ہے اور وہ قائد کشمیر رائیس الاحرار چوہدری غلام عباس کا پرچم بلند رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے۔صحت مند معاشرے کے لئے صحت مند نوجوان ضروری ہوتے ہیں اور کھیلیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نوجوانوں کے حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے کیونکہ نوجوان ہی معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بچوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں ملک عمان،راجہ منیرخان،راجہ عبدالجبار ودیگر ان

کے ہمراہ تھے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں

پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں