مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 24 مارچ کو تھوراڑ میں الحاق پاکستان یوتھ کنونشن کی تیاریاں شروع

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام 24 مارچ کو تھوراڑ کے مقام پرایک عظیم الشان الحاق پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کی تیاریاں زور وشور سے شروع کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کی بہترین حکمت عملی اور سیاسی

بصیرت کے باعث مسلم کانفرنس کا گراف دن بدن بلند ہوتا جارہا ہے۔ سردار عثمان علی خان نے یوتھ ونگ کے زیراہتمام، 6 ستمبر 2020 کو یوتھ کنونشنوں کا آغاز کنٹرول لائن کے قریب آٹھ مقام میں شروع کیا اس کے بعد دھیرکوٹ، باغ،کھاوڑہ، مظفرآباد،کوٹلہ، بھمبر،راولاکوٹ میں شاندار کنونشنز منعقد کیے۔کرونا وائرس کے باعث کچھ عرصہ کنونشنز کا سلسلہ معطل رہا اب دوبارہ چیئرمین یوتھ ونگ نے 24مارچ کو تھوراڑ میں الحا ق پاکستان کنونشن منعقد کرنے کااعلان کیا جس سلسلہ میں تیاریوں کاآغاز کردیاگیا ہے۔یوتھ ونگ کے عہدیداران دن رات کنونشن کو کامیاب بنانے میں مصروف ہے۔سردارعثمان علی خان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم کانفرنس نے نیلم سے شاندار کنونشنوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد کارکنوں اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی خواہش پر تمام اضلاع میں یوتھ کنونشن مختلف اضلاع میں منعقد کراوئے۔کرونا کے باعث کچھ عرصہ کے لئے ملتوی کیے گئے اب دوبارہ ان شاء اللہ 24مارچ کو مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام الحاق پاکستان یوتھ کنونشن تھوراڑ میں منعقد کیاجارہا ہے کنونشن کا مقصد الیکشن مہم نہیں بلکہ چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان کا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستان نئی نسل تک پہنچانا ہے۔اس سفر کا آغاز ہم نے نیلم سے کیاتھا اور اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے

آزادکشمیر بھر سمیت عالمی دنیا میں ہم نظریہ الحاق پاکساتن کشمیر بنے گا پاکستان گھر گھرپہنچائیں گے وہ وقت دور نہین جب کشمیر آزادہو کر پاکستان کاحصہ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ کے تمام کارکنان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس کنونشن کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close