اسلام آباد (پی این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ون آن ون اہم تفصیلی ملاقات۔ملاقات میں ملک کی
مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے،موجودہ پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، موجودہ حکومت پاکستان، معاشی اور اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے، ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام کا اوڑھنا بچھونا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ روزہ اول سے پاکستان کو اپنا سفیر مانتی ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف آزادکشمیر میں بھاری اکثریت سے حکومت قائم کرے گی، کشمیری عوام پاکستان تحریک انصاف سے گہری نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں، بھارت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم
عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی
جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں