راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے مسلم کانفرنس پنجاب کے صدر و امیدوار اسمبلی گجرانوالہ وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ نے ملاقا ت کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم
کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی نظریاتی نمائندہ جماعت ہے، مرکزی پارٹیوں نے باہر سے مختلف سیاسی جماعتوں کو لاکر مسلم کانفرنس کو ختم او ر بنیادیں کھوکھلا کرنے کی کوشش کی، مسلم کانفرنس کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مسلم کانفرنس دن بدن ریاستی عوام کی آواز بن رہی ہے، مسلم کانفرنس کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگی،آزاد کشمیر کے لوگوں اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے یہ ثابت کردیا ہیکہ وہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان تک ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہیں، مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ایوانوں میں بیٹھ کر ان کے خلاف باتیں کرنے والے یہ سوچ لیں کہ ان کے بچوں، مرد، خواتین کی عزت،جان و مال کی محافظ افوا ج پاکستان ہی ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے یہ لوگ ہمیشہ قربانیاں دیتے آئے ہیں انھیں فوج کی قدر معلوم ہے، افواج پاکستان نے ملک پاکستان سے دہشت گردی، جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، بین الاقوامی مشن میں خدمات، چاروں صوبوں کو یکجا کرنا اور کشمیریوں کی امید فوج ہے، انہوں نے کہا دنیا مسئلہ افواج پاکستان پر فخر کرتے ہیں فوج کے خلاف بات ہوگی وہاں مسلم کانفرنس کی لیڈر شپ سے لیکر کارکن تک مذمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت ساتھ آزاد کشمیر میں انتخابات
میں حصہ لے گی، کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، مقیم پاکستان مہاجرین بھی مسلم کانفرنس کی جیت کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم میں تیزی لائیں اور کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں۔ملاقات میں وحید الحق کے علاوہ جاوید سلہریا، محمد آصف و دیگر بھی شامل تھے، اس موقع پر وفد نے سردار عتیق احمد خان کو پنجاب کے دورہ کی دعوت دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں