اسلام آباد ( پی این آئی) سونامی برنالہ میں داخل۔ حلقہ برنالہ سے بڑی وکٹیں حاصل کرلیں۔ سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف حسین نے کنبہ و قبیلہ سمیت درجنوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کر لیاس بات کا اعلان انھوں نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوربرنالہ سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری انوار الحق نور کی موجودگی میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔اس موقع پر درجنوں اہم شخصیات نے ن لیگ کو چھوڑکرپی ٹی آئی میں اعلان کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل شمالی سے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف دھینگاوالی انکے صاحبزادے چوہدری منیب الطاف (انگلینڈ)،سابق ممبر لوکل کونسل سید سلمان شاہ موئیل،سابق ممبر لوکل کونسل سردار افضل،سابق ممبر لوکل کونسل جمال دین پیر جمال،چوہدری نزیر حسین،ممتاز خان،سیکرٹری شبیر،راجہ اشفاق دھینگاوالی،شہباز مہندی، حمزہ فاروق،حامد ذولفقار،عدنان اشرف و درجنوں شخصیات نے کنبہ و قبیلہ سمیت ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔حلقہ برنالہ سے معزز شخصیات نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر جماعت پی ٹی آئی آزاد کشمیر سے وفد کی شکل میں ملاقات کی جسکی قیادت حلقہ برنالہ سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری انوار الحق نورکر رہے تھے ملاقات کرنے والوں میں سابق ممبر ضلع کونسل ملک سلیم، سابق ممبر ضلع کونسل کیپٹن (ر) فاضل مرحوم کے بیٹے چوہدری محمد امین شامل
تھے جبکہ صدر کشمیر پریس کلب برنالہ چوہدری شاہد الرحمن،صحافی حنیف گوندل کے علاوہ بانی رکن اورسیز پی ٹی آئی رہنماء نوید تاج جرال، راجہ اشتیاق جرال نے بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف حسین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برنالہ کے دورے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد حلقہ برنالہ کا تفصیلی دورہ کروں گا،چوہدری انوار الحق نور نے تمام نئے شامل ہونیوالی معزز شخصیات کا تعارف کروایا اور کہا کہ یہ سب میرے والد محترم مرحوم کرنل انعام الحق سابق وزیر بلدیات و ممبر کشمیر کونسل کے ساتھی ہیں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا جسکا میں شکریہ ادا کرتا ہوں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کرنل (ر) انعام الحق نور مرحوم کی علاقہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انکا بہترین سیاسی کیرئر آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر جماعت پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری جماعت تمام محرومیوں کا ازالہ کرئے گئی اور میرٹ انصاف قانون کی بالادستی کو قائم کرئے گئی،پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات صحت تعلیم پر زور دیا جائے گا۔صدر جماعت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تمام نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پرچوہدری انوار الحق نور کے ہمراہ سابق
ممبر ضلع کونسل ملک سلیم سابق کوارڈینیٹر برائے وزیر اعظم چوہدری محمد امین سابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مرزا نوید، اوورسئیز رہنماء راجہ مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں