مسلم کانفرنس کے کارکن رمضان سے پہلے اور عید کے بعد بڑی خوشخبریاں سُننے والے ہیں، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن رمضان سے پہلے اور عید کے بعد بڑی خوشخبریاں سُننے والے ہیں ۔ ملک مشتاق اور دیگر کی مسلم کانفرنس میں شمولیت سے ضلع سدھنوتی کے دونوں حلقوں میں فائدہ ہوگا ۔

مسلم کانفرنس کی صفوں میں جاندار ، موثر باوقار اور با اثر کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ماضی میں مسلم کانفرنس کمزور ضرور ہوئی مگر آنے والے انتخابات میں حیرت انگیز نتاءج دے گی ۔ گزشتہ دس سالہ عرصہ میں آزادکشمیر کو ہر شعبہ زندگی میں ریورس گیر لگا رہا ۔ مسلم کانفرنس میں نئے لوگوں کا آنا خوش آئیند لیکن دس سال تک جم کر کھڑے رہنے والوں کو پیچھے کی صفوں میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ آئندہ فیصلے سے انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کا عمل شروع کر رہے ہیں ۔ لیکن اُمیدواروں کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل سیاست کے بجائے پولنگ اسٹیشن پر توجہ مرکوزرکھیں ۔ پارلیمانی بورڈ ٹکٹ کے اجراء سے قبل اور نتاءج کے بعد اُن کے پولنگ اسٹیشن ہا کے نتاءج کو سامنے رکھے گا ۔ اُنھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں نواز لیگ کے ممبران اسمبلی کی اکثریت میاں نواز شریف کے فوج مخالف بیانیہ کی حمایت نہیں کرتی ۔ آنے والے وقت میں وہ بغاوت کر سکتے ہیں لیکن ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ہمارے جماعتی کارکن حکمت عملی اور وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں ۔سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہار یہاں ضلع سدھنوتی کے حلقہ بلوچ سے معروف بینکار اور نیشنل بینک کے ریٹائرڈ زونل چیف ملک مشتاق حسین اعوان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی

صدارت مسلم کانفرنس بلوچ کے سینئر رہنماء ملک محمد عارف نے کی ۔ تقریب سے مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء ، ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر خان، عبدالرازق خان ایڈووکیٹ،تنویر احمد صدیقی، ملک مشتاق اعوان، چھوٹا گلہ سے سید جاوید شاہ، حلقہ بلوچ کے صدر رائے عبدالراوف خان، ملک سجاد ضیاء ایڈووکیٹ، ملک ارشاد ارشد اعوان، ملک محمد حیات اعوان، سردار منظور چغتائی، راجہ محمد لطیف حسرت، بنت کشمیر گلنار اقبال، خواجہ محمد جاوید، سردار انیس گوگا،سردار کلیم خان، سردار عابد رزاق ، سردار عجاز شاکر، محمد سعید منگول و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ قائد مسلم کانفرنس نے اس موقع پر ملک مشتاق اعوان کے گلے میں ہار ڈالے اور اُن کو مسلم کانفرنس میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ قائد مسلم کانفرنس نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی واپسی اور راجہ ذوالقرنین خان کے سرگرم ہونے سے جماعتی سرگرمیوں میں جان پڑ گئی ہے ۔ ہم مجاہد اول کے مشن اور اُن کاپروگرام لے کر عوام میں جا رہے ہیں ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ماضی میں مشکلات دیکھ کر جو لوگ ہ میں چھوڑ گئے تھے رفتہ رفتہ واپس آئیں گے ۔ اُن کے لئے واپسی کے دروازے تو کھلے ہیں لیکن اب انہیں دس سال تک مشکلات کے باوجود جمے رہنے والے کارکنوں کے سر پر نہیں بیٹھا سکتے ۔ اُن نے کہا کہ آزادکشمیر میں گزشتہ دس

سال سے پیدا ہونے والی ساری خرابیوں کی اصلاح کرنی ہے ۔ نواز لیگ نے عدلیہ کا بحران جان بوجھ کر پید کیا ہے ۔ ادارے تباہ کر کے رکھ دیئے ہیں جنہیں درست کرنا ہے ۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے جماعتی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ سنی سنائی باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں ۔ وہ صرف مسلم کانفرنس کے آفیشنل پیج سے جاری ہونے والی اطلاعات ہی کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close