آزاد کشمیر الیکشن قریب، سیکنڑوں سیاسی کارکن مسلم کانفرنس کا حصہ بن گئے

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) الیکشن قریب، مسلم کانفرنس اپنے عروج کو چھونے لگی، عوام میں مسلم کانفرنس میں شمولیت کا جذبہ بڑھنے لگا،حلقہ وسطحی باغ ملوٹ بن گراں سے تحری انصاف دیگر جماعتوں کو چھوڑ سینکڑوں افراد نے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے ہاتھ پر بیعت کرلی،

شامل ہونے والوں نے راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی، سردار عتیق احمد خان کا تقریب منعقد کرنے اور مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد، تقریب آمد پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا، شمولیت اختیا ر کرنے والوں میں سردار اشفاق مغل، سردار سبیل چغتائی، حاجی سردار فیض اکبر خان، سردار سعید خا ن، راجہ شبیر خان، راجہ محمود خان، چوہدری اشرف، حاجی علی اصغر خان، سردار افضل خان، مسعود خلیل، سردار عدل شریف، اکمل وحید، شہاب شکیل، سردار مہتاب، سردار مظہر نصیر، راجہ انور، راجہ حامد خلیل ودیگر ہمراہ برادریاں شامل ہیں، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جمو ں وکشمیر کی سواد اعظم جماعت ہے، سیاسی کارکنوں کی اس جماعت کی مکمل بحالی کے لئے اپنا اولین کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوان ہماری بقاء کی ضمانت ہیں اور نوجوانوں نے مستقبل میں تحریک آزادی کشمیر سمیت ریاستی مسائل پر دسترس حاصل کرتے ہوئے ان پر قابو پانا ہے، اس وقت نوجوان تحریک آزادی کشمیر کے لئے لازم و ملزوم ہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات قریب ہیں ایسے ہی سیاسی کارکنوں کو بہت سوچ سمجھ کر درست فیصلہ کرنا چاہیے،

مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص اور نظریہ الحاق پاکستان پر یقین رکھتی ہے یہ چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور فتح محمد کریلوی جیسی شخصیات کی جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے عوامی حقوق کی لڑائی بھی لڑی ہے، آج بھی مسلم کانفرنس اس نظریے پر قائم ہے، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں سرپرائز دے گی اس لئے سیاسی کارکن دوسری جماعتوں سے مایوس ہو کر مسلم کانفرنس کا رخ کررہے ہیں اور مسلم کانفرنس کی جماعت انھیں ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہے اور مسلم کانفرنس میں ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی گئی اور شامل ہونے والوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو صرف مسلم کانفرنس ہی سمجھتی ہے، ان کے حل کا ٹھوس پروگرام بھی رکھتی ہے، سردار عتیق احمد نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس انھیں مایوس نہیں کریگی، تقریب میں مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین راجہ محمد یاسین خان، ممبر اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی، سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمان، شمیم علی ملک، سردار سمیع ایڈووکیٹ، سردار عابد رزاق، سردار نشاد اکبر، سردار جاوید خلیل ودیگر موجود تھے، اس موقع پر نئے

شامل ہونے والے سردار سبیل خان چغتائی اور سردار اشفاق مغل ودیگر نے مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزاء شفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مسلم کانفرنس کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور آج سے وہ اپنے گھر کی حفاظت کے لئے تن من دھن قربان کر دیں گے لیکن مخالفین کو اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مسلم کانفرنس ہی ریاستی عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادی کی علمبردار ہے،تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والوں نے مسلم کانفرنس کی قیادت کو ملوٹ میں جلسہ عام منعقد کرنے کی دعوت دی جلسہ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں