نواز شریف کی جانب سے دو کروڑ روپے سیاسی رشوت کی پیشکش، بدلے میں کیا مطالبہ کیا گیا؟ سابق صدر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر سردار سکندر حیات نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر سیاسی رشوت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے 1992ء میں نواز شریف نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ بناؤ۔نواز شریف نے کہا کہ

مسلم لیگ ن بناؤ دو کروڑ دوں گا۔سکندر حیات کے مطابق انہوں نے نواز شریف کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مسلم لیگ ن بنانے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ میر افتخار احمد نے کہا ہیکہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی سے تحریک آزادی کشمیر ا ور اس کے بیس کیمپ آزادکشمیر میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close