صدر پیپلز لائیرز فورم آزاد کشمیر چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وصدر پیپلز لائیرز فورم آزاد کشمیر چوہدری اشرف ایازایڈووکیٹ سپریم کورٹ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیرٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر

کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب میں کیا۔اس موقع پر سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وصدر پیپلز لائیرز فورم آزاد کشمیر چوہدری اشرف ایازایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد اقبال قادری، ڈاکٹر محمد اشفاق، چوہدری محمد اسلم، چوہدری امیر حسین، چوہدری سکندر حاجی افضل اور دیگر بھی شامل ہیں۔اس موقع پر تقریب میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد،سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،نعیم آرزو، آصف کیلوی ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ،محمد امین چغتائی، گلشن منہاس، ہانیا آفتاب،اشتیاق بخاری راجہ آفتاب اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اشرف ایاز ایڈووکیٹ کو پارٹی پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انکی شمولیت سے پارٹی کونکیال میں بڑی تقویت ملے گی اور انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر بھاری اکثریت سے نکیال کی سیٹ جیتے گی۔عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام اب آزاد کشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی آزاد

جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر عوام کو انکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کا پیکج دیا۔اسی طرح آزاد کشمیر میں ہر فرد کے لئے قومی ہیلتھ کارڈ بھی دیا۔ جس سے اب آزاد کشمیر میں کوئی بھی محض پیسوں کی وجہ سے لا علاج نہیں رہے گا۔اسی طرح جلد ہی اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کا اجراء بھی ہونے جا رہا ہے جس سے رہائش کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں