سردار تنویر الیاس کی رات گئے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور سے ملاقات، اہم امور زیر بحث

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان کے درمیان آزاد کشمیر میں آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے رات گئے ایک تفصیل ملاقات ھوئی جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ہم خیال اچھی شہرت کے افراد کو آگے لانے اور

پارٹی کو انتخابات میں کامیابی دلوانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضرورت کو بھی محسوس کیا گیا کہ انتخابات میں پارٹی کو کامیابی دلوانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل عوام میں مقبول نمائندوں کو آگے لایا جائے جس سے تحریک انصاف کے بد عنوانی سے پاک انصاف کے معاشرے کی تشکیل ممکن ھو سکے اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف واضع اکثریت سے کا میابی حاصل کر سکے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور سردار تنویر الیاس خان کے درمیاں انتخابات میں نظریاتی کارکنوں پارٹی کے دیرینہ ورکروں کے تحفظات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کو اصولی بنیادوں پر قائم رہتے ھوئے کامیابی دلانے کے امور پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔۔ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیا، لیاقت جتوئی اپنے بیان پرڈٹ گئے، پارٹی قیادت کو کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی کراچی (پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی کو پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاہے ۔دوسری جانب لیاقت جتوئی کا کہناہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی سے اظہاروجوہ کے نوٹس میں متنازع بیان پر وضاحت طلب کی گئی ہے ،نوٹس میں کہا گیاہے کہ لیاقت جتوئی نے

پارٹی قیادت کے خلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی ، ان کا طرز عمل پارٹی پالیسی اور آئین کی سریح خلاف ورزی ہے ، مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز معاملے پر کارروائی کرے گی ۔لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ پینتیس کروڑ روپے میں بیچا گیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیف اللہ ابڑ و سینیٹ انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں کیونکہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے ۔سیف اللہ ابڑونے الزام عائد کرنے لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجوانے ک اعلان کر رکھاہے جس پر اب لیاقت جتوئی نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے ، اس معاملے میں اکیلا نہیں ہوں میرے ساتھ پوری ٹیم ہے ، میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو کو نہیں جانتا انہوں نے کب سیاست میں قد م رکھا ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے 2018 کے انتخابات میں سازش سے ہرایا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close