آزاد کشمیر الیکشن 21، پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، آخری تاریخ کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری ایٹ نے آزاد جمون وکشمیر اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طب کرلی ہیں۔ پی ٹی آئی نے درخواست گزاروں کے لیے ایک جامع ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔ ہدایت نامہ میں امیدواران سے کہا

گیا کہ وہ اپنی مکمل درخواست پارٹی کے مرکزی دفتر بلیو ایریا کو کا پے آڈر یا ڈیمانڈ ڈرافت لگا کر 75000ارسال کریں جو کہ ناقابل واپسی ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارٹی پہلے ہی ایک 7رکنی پارلیمانی بورڈ کا اعلان کرچکی ہے جو ٹکٹوں کے معاملات کو حتمی شکل دینے کا مجاز ہے۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ارشد داد کو پارلیمانی بورڈ کا چئیرمین جبکہ وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق احمد، راجہ منصور خان، عبدلقیوم نیازی اور غلام محی الدین ارکان نامزد کیا ہے۔پارلیمانی بورڈ درخواستوں کا جائزہ لے گااور امیدواران کا انٹرویو کرکے ٹکٹ جاری کرے گا۔ امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کیآفیشل ویب سائیٹ https://www.insaf.pk/notification/ajk-election-2021-application-formسے مطلوبہ اپلیکیشن اور دیگر معلومات ڈاؤن لوڈ کریں۔ سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہاہے کہ آزادکشمیر اور مہاجرین کے بارہ حلقوں میں تجربہ کار سیاستدانوں اور بااثر نوجوانون کی ایک معقول تعداد پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش مند ہے جو پارٹی کی مقبولیت کی دلیل ہے۔ نوشہرہ کے

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو سپورٹ کرنے پر صوبائی وزیر کو فارغ کر دیا گیا پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو فارغ کردیا ہے۔ جاری اپنے بیان میں کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جو بھی پارٹی کا رکن ہے وہ پارٹی کے ڈسپلن کی پیروی کرنے کا پابند ہے۔ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے 11 جماعتوں کے مختلف امیدواروں کا مقابلہ کیا، پی ٹی آئی اپنی بہتر کارکردگی باہمی اختلافات کی نظر نہیں ہونے دے گی۔اس سے قبل وہ اپنے حلقے کے ا یم این اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی کے ہمراہ گئے جہاں انہوں نے دلہ زاک تا جی ٹی روڈ سڑک پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حلقے کے تمام کارکنان سمیت علاقے کے عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ حلقہ پی کے 77 کی خوش قسمتی ہے کہ ایم این اے بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے جس سے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم این اے حاجی شوکت علی کے ہمراہ وہ حلقہ میں

ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں۔کامران بنگش نے مزید بتایا کہ حلقہ کے عوام نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیکر عمران خان کا دستار بلند کیا ہے۔ حلقہ کے مسائل اور ان کا حل میری ترجیح رہی ہے۔ بحیثیت ورکر کام کیا ہے اور مجھے ورکرز کے مسائل کا اچھی طرح ادراک ہے۔ عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حلقے کا ہر ورکر ہر بندہ میرا ایلچی ہے۔ حلقہ کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے بلا تعطل جدوجہد جاری رہے گی۔ عوام افواہوں پر کام نہ دھریں۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی کا کہنا تھا کہ وہ کارکنان کے ازحد مشکور ہیں کہ وہ گھر گھر جاکر عوام کے مسائل میرے دفتر پہنچاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سینٹ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی اکثریتی جماعت بن کر اُبھرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ثابت کردیا ہے کہ وہ واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے اور ایسے ترقیاتی کام عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ حلقے کے عوام کے اعتماد نے اسمبلی میں پہنچایا ہے۔ ضلع کرم میں پی ٹی آئی کی جیت قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close