نوشہرہ میں تحریک انصاف کو شکست، پرویز خٹک نے ثابت کر دیا کہ اگر میں نہ چاہوں تو عمران خان ایک دن بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتا

کراچی(پی این آئی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ضمنی انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی کامیابی پر کہا ہے کہ نوشہرہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا قلعہ تھا، وہیں سے ان کے زوال کی شروعات ہوچکی ہے، مطلب پرویز خٹک نے ثابت کر دیا کہ ” اگر میں نہ چاہوں تو

عمران خان ایک دن بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نےکہا کہ عمران خان صاحب تبدیلی جہاں سے آئی تھی اب وہیں واپس جا رہی ہے،سندھ ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت کو طمانچہ مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلیم عادل شیخ اور نوشہرہ میں پرویز خان خٹک نے اپنی پارٹی کو شکست دلوائی،عوام جاگ چکے ہیں اور اب نااہل کاکوئی مستقبل نہیں، اب ان کو ہر جگہ شکست ملے گی، پی ٹی آئی کی شکست کا آغاز عمرکوٹ سے شروع ہوتا ہوا سانگھڑ، ملیر، پشین ،ڈسکہ، وزیر آباد سے ہوتا ہوا پرویز خٹک کے گھر نوشہرہ تک پہنچ چکا ہے۔

close