اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آج یہاں پارٹی کے مرکزی آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اہم تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر کی
سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انتخابات کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا اعادہ کرنے کے علاہ آزاد کشمیر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔۔۔ کشمیر گلوبل کونسل کا ورچیول اجلاس، سلیم ننا جی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ڈیلاس، نیویارک، ٹورنٹو (پی این آئی) امریکہ اور کنیڈا میں رجسٹرڈ کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں کئ اہم فیصلے کئیے گے۔ ورچیول اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئیے کے جی سی اپنے مشن سٹیٹمنٹ کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر حمیرا گوہر کی تجویز پر سرینگر سے سلیم ننا جی کو بلا مقابلہ بورڈ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر سینیٹ کے قیام کے سلسلہ میں ہوئ پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا میٹنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انڈیا، پاکستان اور چین کے براہ راست یا بالواسطہ سیاسی اثرات اور مداخلت سے آذاد جموں کشمیر سینیٹ کشمیریوں کے نمائندہ ادارہ کے طور مقامی اور عالمی سطح پر تعمیری کردار ادا کرے گا اور مسلہ کے پر امن حل کے لئیے تینوں ہمسایہ حکومتوں کے
ساتھ بہتر انداز میں بات کر سکے گا ۔ Kashmir First- Independence First کے مقبول عام سیاسی رحجان اور زمینی حقیقت کی ترجمانی کیلئیے معرض وجود میں آنے والی سینیٹ کا سیاسی ہدف یہ ہو گا کہ کہ ریاست جموں کشمیر کی 15 اگست کی سیاسی و جغرافیائ پوزیشن بحال ہو ۔ اور جموں کشمیر کے عوام آذاد شہری کی حیثیت سے آذاد فضاوں میں اپنا نظام زندگی بحال کریں اور اپنی آذادانہ مرضی و منشا سے اپنے ہمسایوں کے ساتھ دیر پا بقاے باہمی کے اصولوں پر معاہدے کریں تا کہ علاقہ کے عوام ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ سکیں ۔اجلاس میں بورڈ کے نائب صدر اٹارنی مفتی شوکت فاروقی، ترجمان پروفیسر حمیرا گوہر، بورڈ ڈائریکٹرز ڈاکٹر ا سادات درابو، راجہ مظفر، معین حکاک ، اور قاضی مجیب نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم کے ذو معنی بیان پر بھی غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جموں کشمیر کی تقسیم کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاے گا ۔ اجلاس میں 11 فروری کو شہید کشمیر مقبول بٹ اور 9 فروری کو افضل گورو کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاے گا۔۔۔ ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں