مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ماضی،حال اور مستقبل کی جماعت ہے۔مسلم کانفرنس کے مخالفین بھی مسلم کانفرنس کی افادیت سے واقف ہیں مسلم کانفرنس کے مخالفین نامعلوم منزل کے مسافر ہیں وہ اور وقت نے ثاب ت کردیا کہ
مسلم کانفرنس کی قیادت نے ماضی میں جو بھی فیصلے کیے وہ درست ہیں۔مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کادیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان آج لوگ اس با ت کوتسلیم کررہے ہیں مسلم کانفرنس کے ماضی کے کیے ہوئے فیصلے درست تھے۔مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں ریاستی تشخص پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہار قائدمسلم کانفرنس نے گزشتہ روز پٹہکہ کوٹلہ کے کامیاب دورہ کے بعد مسلم کانفرنس حلقہ 4ہٹیاں دوپٹہ کے سینئر کارکنان کی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں مسلم کانفرنس کے نائب صدر اور بزرگ سیاسی رہنما کیپٹن (ر) افضل اعوان، جہاد عبا سی، سید تصورموصوی، منصور عالم قریشی، شوکت عباسی،شوکت عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قائدمسلم کانفرنس نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ غیرمشروط کھڑی جماعت مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔مسلم کانفرنس کے کارکنان جماعت کاقیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اپنی جماعت کاساتھ دیا اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ غیرریاستی جماعتوں نے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازش کی۔عزت ذلت ا للہ کے ہاتھ میں ہے اقتدار اللہ نے دینا ہوتا ہے۔ مسلم کانفرنس کے ساتھ حلقہ کوٹلہ،حلقہ چار کے کارکن جو آج بھی مسلم کانفرنس کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں ہم سلام
پیش کرتے ہین۔ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازشیں اب کی نہیں بلکہ روز اول سے جاری ہیں۔ لیکن مسلم کانفرنسی کارکنان ثابت قدمی سے یہ ثابت کررہے ہیں کہ ہم اپنی غیرت کا سودا اقتدار کی خاطر نہیں کرتے۔ جماعتیں بدلنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور ایک نظریے پر قائم ہوئی ہے۔ مسلم کانفرنس آمدہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کریگی۔اس موقع پر بزرگ سیاسی رہنما کیپٹن (ر) افضل اعوان، جہاد عباسی، سید تصور موصوی، شوکت عباسی اور دیگر نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے جس کاقیام ایک نظریے پرہوا ہے۔ حلقہ چار مسلم کانفرنس کاگڑھ ہے ہم مسلم کانفرنس کے قائد سردارعتیق احمدخان اور صدر مسلم کانفرنس مرزامحمدشفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں۔اقتدار کی خاطر جماعتیں بدلنے والے ہمیشہ رسوا ہوئے ہیں۔اس موقع پر ممبر اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی،طلبہ بورڈ کے چیئرمین سجاد انور عباسی بھی ہمراہ تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں