ہوائی اعلانات کو عوام اب نہیں مانتے، جھوٹے وعدے کر کے اب فاروق حیدر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ریحانہ خان

مظفرآباد(پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن ریحانہ خان نے کہاکہ فاروق حیدر کے وعدے کاٹھ کی ہنڈیا ثابت ہوئے ہیں چار سال تک ریاستی عوام کو میرٹ کی یقین دہانی کروا کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا ہے۔ اب لوگ انہیں آمدہ الیکشن میں ووٹ آوٹ کریں گے۔ انہوں نے

کہا کہ فاروق حیدر کے این ٹی ایس اور پی ایس سی نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا۔قیادت محض جذباتی تقاریر کا نام نہیں ٰ بلکہ جرات اور بہادری استقامت اور معاملہ فہمی کا نام ہے۔ فاروق حیدر نے ڈرامہ رچا کر ن لیگ کے مخلص کارکنان کا استحصال کیا اور محض اپنے منظور نظر افراد کو نوازتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس عوام کی تائید سے بھاری مینڈیٹ لے کر ریاستی عوام کے وقار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ جملہ مسائل کے حل کیلئے مجاہد اول اور سردار عتیق احمدخان کے ویژن کے مطابق اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ فاروق حیدر کے ہوائی اعلانات کو عوام اب نہیں مانتے جھوٹے وعدے کر کے اب فاروق حیدر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں لیکن اب عوام با شعور ہوچکی ہے اور عوام جانتی ہے کہ ان کے نبیادی مسائل مسائل کانفرنس ہی حل کرسکتی ہے۔فاروق حیدر نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے ریاست جماعت کے پیٹھ میں چھرا گھونپ کر جماعت کو دولخت کیا اور یہ کہہ کر کے سردار عتیق احمدخان پارٹی کے صدر بھی ہیں اور وزیر اعظم بھی ہیں لہذا انہیں ایک عہدہ چھوڑنا چاہیے جس بنیاد پر الیکشن جیتے اب ساڑھے چار سال ہوگئے ہیں خود ن لیگ کی صدارت بھی کررہے ہیں اور وزارت عظمی بھی رکھی ہوئی ہے اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہوسکتا ہے۔ یہ شخص انتہائی احسان فراموش ہے جس نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کو بھی

کھڈے لائن لگا یا آج وہ ایک اور جھوٹا وعدہ کر کے لوگوں کو نوکریوں کا جھانسے دے رہے ہیں عوام اب ان کے بھکاوے میں نہیں آئیں گے۔فاروق حیدر نے کہاتھا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں مگرچار سالوں میں کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور اپنے منظور نظر افراد کو نوازا گیا۔ میری غریب عوام سے اپیل ہے کہ وہ واپس اپنی ریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں شامل ہوجائیں جہاں ان کی عزت نفس کاخیال رکھا جائے اور ان کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close