پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایل اے 5 برنالہ سے اہم وکٹ حاصل کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایل اے 5 برنالہ سے اہم وکٹ حاصل کر لی۔ سابق امید وار اسمبلی ملک مالک اعوان اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔اس بات کا اعلان ملک مالک اعوان نے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے

مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پربرنالہ سے سابق امیدوار اسمبلی ملک مالک اعوان کے ساتھ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اشرف، ملک جاوید ایڈووکیٹ، ملک ارشد اعوان، ملک سلیمان، ماسٹر صابر اور دیگر بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، سابق وزیر سید مرتضی گیلانی، سابق ایڈمنسٹریٹر بھمبر چوہدری ریاض احمد، سردار صابر، راجہ شجاعت،ساجد عباسی، اکرام قاضی،طارق قریشی،ملک مشتاق ایڈووکیٹ،ملک افتخار طیب، ملک ذوالفقار، چوہدری اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملک مالک اعوان کو پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عوامی خدمت کا جو جذبہ لے کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہوئے ہیں آپ کو مایوسی نہیں ہو گی اور آپ لوگوں کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا۔ملک مالک کی شمولیت سے برنالہ میں پارٹی کو خاصی تقویت ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں لوگ وزیر اعظم

عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور یہ اس بات کی غمازی ہے کہ لوگ اب آزاد کشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں اورکرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرکے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں عوامی حقوق اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close