مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس انسانی حقووق ونگ کے چیئرمین اور امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری محمدآصف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہاکہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔ لوگوں کا جوق درجوق مسلم کانفرنس میں شمولیت اس بات کی نوید ہے کہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہوگا۔ عوام جانتے
ہیں کہ صرف مسلم کانفرنس ہی ان کی محرومیوں کاازالہ کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے دوران ایئرپورٹ، گھن چھتر،نیاز پورہ اور دیگر مقامات پر مسلم کانفرنسی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔مظفرآباد میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لگایا جا سکتا۔ اساتذہ جو قوم کے معمار ہیں کی اپ گریڈیشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ آج اساتذہ احتجاج پر ہیں حکومت فوری طور پر ان کے جائز مطالبا ت کو تسلیم کرتے ہوئے فوری حل کرے۔ آئی ٹی کے ملازمین کے مسائل کو فوری حل کیاجائے۔ایک طرف کرونا کی وبائی پھیلی ہے اور دوسری طرف مسلم لیگ ن ملازمین کش پالیسیوں پر چل رہی ہے اور لینٹ آفیسران کی تنخواہیں بڑھا کر دوگنا کر دی گئی ہے جبکہ غریب عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے دور میں ریکارڈ تعمیر وترقی کے کام ہوئے۔مسلم کانفرنس نے ملازمین کے حقوق کا خیا ل ر کھا آ زادکشمیر میں کشمیر بینک کاقیا م عمل میں لایا،ملازمین کوٹائم سکیل دیا، سمال انڈسٹری سے بلاسود قرضہ فراہم کیے گئے۔مسلم کانفرنس آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا
محمدشفیق جرال کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں