کشمیری عوام پاکستان کی سلامتی، سالمیت، استحکام اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، مسلم کانفرنس کی قیادت کا عزم

مظفرآباد(پی این آئی)مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردارصغیرخان چغتائی، سابق وزراء محمدیٰسین خان،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید،

میرعتیق الرحمان، سمعیہ ساجد راجہ،سردارعثمان علی خان،سردارعفان علی خان،خواجہ محمدشفیق، شیخ مقصود احمد، عنصر پیرزادہ، سجاد انور عباسی، سمعیہ فیاض راجہ،میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ، چوہدری خضر حیات،میجرریٹائرڈ نصراللہ خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری، بشریٰ تبسم،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمدلطیف حسرت، راجہ یٰسین خان، سرداراصغر آفندی، راجہ محمد اقبال انقلابی اور دیگر نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ کشمیری عوام پاکستان کی سلامتی، سالمیت، استحکام اور تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 5جنوری یوم حق خوداردیت کے موقع پر مسلم کانفرنسی عہدیداران نے کہاکہ حق خودارادیت کے لیے تحریک آزادی کا آغاز ہواجو آج اسی تسلسل سے جاری ہے۔ ہندوستان گزشتہ تقریبا 7دھائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر مسلمہ پیدائشی حق حق خورادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ اپنی نصف صدی سے زائد زیر التواء مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں قراردوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے۔ہندوستان کشیدگی اور ہٹ دھرمی کی پالیسی کو ترک کر

کے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بامقصد مذاکرات کرے تاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی جانوں کانذرانہ دے کر تحریک آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں جوکامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ 5جنوری 1949کو مقبوضۃ کشمیر کے عوام کے مستقبل کے لیے حق خورادیت کی قرار داد منظور کر کے واضح کیا کہ کشمیری اپنے مستقبل کافیصلہ اپنی مرضی سے کریں گے۔تاہم طویل ترین عرصہ گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے انہی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کروانے اور مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی انسانیت سوز مظالم ڈھارہاہے۔ اقوام متحدہ کو دوہرا معیار ترک کر کے کشمیریوں کے مستقبل کافیصلہ کرناہوگا۔۔۔۔

close