کورونا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ دوکانیں بند کر وا کر نہ توحکومت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے نہ ہی ہماری کوئی خواہش ہے کہ

کوئی بے روزگار رہے۔ وباء جب آتی ہے تو سب کچھ تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ مساجد کی آبادکاری کے لیے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے۔ آزاد کشمیر کی ساری تاجر برادری اس بات کی اگر ضمانت دے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی تو لاک ڈاؤن میں نرمی کر سکتے ہیں اس کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے مگر اس کے باوجو د بھی اگر خلاف ورزیاں رہی،بے احتیاطی ہوئی تو پھر عوام کی حفاظت کے لیے کرفیو لگائیں گے۔ تاجروں کی مشکلات کا احساس ہے ہم کسی کو پریشانی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے ان خیالات کا اظہار نماز جمعہ کے اجتماع اور شوکت نواز میر کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی فیس کسی صورت معاف نہیں ہے۔ سوزوکی اور رکشہ ڈرائیورز کولاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز پر عمل کرنا پڑے گا۔ لاک ڈاؤن میں جن طبقات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ان کا احساس ہے۔ تاجر دودنوں کے اندر اندر پورے آزادکشمیر سے تجاویز لے کرمیرے پاس پہنچائیں اس پر ہمدردانہ غور کروں کا مگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کروانے میں بھی تاجر برادری سب سے آگے نظر آنی چاہیے۔ وباء سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔اگر صورتحال یہی رہی تو کوئی بھی نہیں بچے گا۔ تاجر برادری کاروبار کرے گی تو حکومت کوٹیکس ملے گا تو پھر حکومت کا نظام چلے گا۔ دریں اثناء وزیر اعظم آزادکشمیر نےحمام والی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے کثرت کے ساتھ صدقہ وخیرات کا اہتمام کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علمائے کرام نے لاک ڈاؤن کے دروان بہت ذمہ داری کامظاہرہ کیا اب بھی ان سے گزارش کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں تاکہ اس وباء سے بچا جاسکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close