چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے بعد سردار عتیق احمد خان کی ان کےصاحبزادوں چوہدری سالک اور چوہدری شافع سے ملاقات

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے لاہو ر سروسز ہسپتال میں مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کرنے بعد ان کے بیٹوں چوہدری سالک ایم این اے، چوہدری شافع سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق مشیر حکومت سردار

عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے وائس چیئرمین چوہدری نعیم کریم، مسلم کانفرنس لاہور کے صدر اقبال قریشی اور راجہ عبدالجبار موجودتھے، سابق وزیراعظم نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ان کے اہلیخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے بیٹوں کے ساتھ ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close