یکم نومبر کو کوٹلہ میں ہونے والا تاریخ ساز کنونشن آزادکشمیر کی سیاست کارخ بدل دے گا، شیخ مقصود احمد

مظفرآباد(پی این آئی) ا ٓل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کے صدر شیخ مقصود احمد نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو کوٹلہ میں ہونے والا کنونشن تاریخ ساز کنونشن ہوگاجو آزادکشمیر کی سیاست کارخ بدل دے گا۔ کارکنان مسلم کانفرنس یکم نومبر کو الحاق پاکستان کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی شرکت کو یقینی

بنائیں۔ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر بھر میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے شاندار کنونشنوں کا کریڈیٹ یوتھ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان کو جاتا ہے جنہوں نے چیئرمین یوتھ ونگ بننے کے بعد مسلم کانفرنس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ مقصود احمد نے کہا کہ 6ستمبر کو نیلم سے شروع ہونے والے کنونشن اور اب کوٹلہ میں الحاق پاکستان کنونشن ریاست کی سیاست کے لیے اہمیت کے حامل ہیں جو ریاست کاسیاسی ماحول تبدیل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی مظفرآباد سٹی میں بھی مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام عظیم الشان کنونشن منعقد کیاجائے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے چھے ستمبر کو نیلم سے جو کنونشن کا جوسلسلہ شروع کیاوہ جاری وساری ہے ان شاء اللہ مسلم کانفرنس مظفرآبادمیں بھی ایک عظیم الشان کنونشن کاانعقاد کر یگی جس سلسلہ میں رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے اور جلد کنونشن کی تاریخ کاعلان بھی کیاجائے گا۔ مسلم کانفرنس سٹی کے کارکن آمدہ یوتھ کنونشن کے حوالے سے بھرپو ر تیاریوں کاآغاز کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close