مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، حلقہ کوٹلہ میں الحاق پاکستان کنونشن کی تیاریاں عروج پر

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام حلقہ کوٹلہ میں الحاق پاکستان کنونشن کی تیاریاں عروج پر،کوٹلہ میں سینکڑوں افراد نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی،مظفرآباد سے کوٹلہ تک مین شاہراہ کو خوبصورت بینرز و پینا فلیکس سے سجانے سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد

کو کنونشن میں شامل کرنے کیلئے دن رات کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری، دیگر جماعتوں سے سینکڑوں کارکن مسلم کانفرنس میں شمولیت کا سلسلہ جاری و ساری، سابق امیدوار اسمبلی و مسلم کانفرنس ڈویژن مظفرآباد کے صدر میر عتیق الرحمان، کنونشن کو کامیاب کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، یاد رہے یہ کنونشن کوٹلہ کا شاندار کنونشن ہوگا جس میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ ایم ایس ایف، یوتھ ونگ، ٹریڈ ونگ، لائر ونگ کے عہدیداران شرکت کرینگے، گزشتہ روز سیری بھیڑی سے سینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ کا پی پی پی اور تحریک انصاف، ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے،شمولیتی پروگرام میں سابق امیدوار اسمبلی شیر کوٹلہ میر عتیق الرحمان نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر مباک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی سواد اعظم جماعت ہے، آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی تشخص کی ترجمانی کی ہے، آج خطہ کے اندر تعمیر وترقی کا پہیہ بالکل جام ہوکر رہ گیا ہے، مسلم کانفرنس کے دور اقتدار میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے آج وہی اس وقت کے ایم ایل ایز آج دوسری جماعتوں میں کیش کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ مسلم کانفرنس پر مشکل وقت ختم ہوچکا ہے مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو استقامت کے ساتھ کھڑے رہے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں، مسلم کانفرنسی کارکنوں نے پہاڑ جیسی استقامت کا سامنا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close