مظفرآباد(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی سینئر وائس چیئرپرسن ریحانہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انتقامی تبادلہ جات عروج پر ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکر ہڑتالوں پر ہیں حکومت لیڈی ہیلتھ ورکروں کے مسائل فوری طور پرحل کرے۔ موجودہ
حکومت نے عرصہ ساڑھے چار سالوں میں کوئی فلاحی کام نہیں کیا۔موجودہ حکومت نے اقرباء پروری،میرٹ کی پامالی، برادری ازم کے فروغ کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔دارالحکومت مظفرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لگایا جاسکا ہے۔حکومت کی نااہلی اور ناکامیوں کی وجہ سے لوگ اب ان سے نالاں ہوکرریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں شامل ہورہے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے گزشتہ ایک ماہ سے انتقامی تبادلہ جات شروع کیے ہوئے ہیں۔برادری از م کی بنیاد پرتبادلے کیے جارہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے اندر جن آفیسران کو تعینات کیاگیا ہے ان کو وہ اپنا ذاتی ملازم سمجھ کر من پسند تبادلے کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن کے دوران جو وعدے کیے ان میں سے کوئی بھی وفا نہ کرسکے۔نواجوان ڈگریاں لیے روزگار کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں،پبلک سرو س کمیشن اور این ٹی ایس میں بھی سفارش اور رشوت کے ذریعے تقرریاں کی جارہی ہیں جوموجودہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سیاسی بنیادیوں پر کیے جانے والے تبادلہ جات اور تقریوں کو منسوخ کیاجائے اور میرٹ پرتعیناتیاں عمل میں لائی جائیں ۔پاک فوج ہمارے سرحدوں کی محافظ ہے اور ان کے خلاف باتیں کرنے والے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کے لیے الزامات پاک فوج پر لگا رہے ہیں ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی بھی شخص مسلح افواج کے خلاف زبان استعمال کریگا اسے ملک کا غدار قراردیاجائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں