مسلم کانفرنس کا سیاسی گراف روز بروز بلند ہونے لگا، دیگرجماعتوں سے نالاں کارکن مسلم کانفرنس میں شامل ہونے لگے

برنالہ/مظفرآباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں کو بڑا سیاسی دھچکا۔مسلم کانفرنس کی شاندار بیٹنگ جاری، مسلم کانفرنس کا سیاسی گراف روز بروز بلند ہونے لگا۔دیگرجماعتوں سے نالاں کارکن مسلم کانفرنس میں شامل ہونے لگے۔گزشتہ روز یونین کونسل امبڑیالہ کے گاوں پیرووالہ کے محلہ باغ میں

ملک عاشق نے صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرس محمد شفیق جرال کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جس میں ملک خادم حسین،ملک عاشق حسین،عبدالرحمان عاشق،عبدالرحیم عاشق، ملک کرامت، ملک اشرف ولد خادم حسین،ملک غلام حسین،حافظ رمضان حافظ زبیرولد رمضان،ملک احسان،زوالقرنین، ملک تنویر ولد محمد بشیر ن لیگ سے ملک شریف،ملک نعیم،ملک جاوید،ملک پرویز،ملک لیاقت،ملک شرافت پسران محمد شفیع مرحوم،ملک قاسم ولد جاوید،ملک عاطف ولد ملک اکبر علی پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر صدر جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرس محمد شفیق جرال صاحب کی حمایت اور مسلم کانفرس میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی جانب موڑ دیے ہیں۔ حالات بتارہے ہیں کہ مسلم کانفرنس پر مشکل وقت ختم ہوچکا ہے۔مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو استقامت کے ساتھ کھڑے رہے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے پہاڑ جیسی استقامت کامظاہرہ کیاحکومتی ظلم وجبر سہتے رہے مگران کے پائے استقامت میں کوئی لرزش نہیں آئی۔ انہوں نے نئی شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس سواد اعظم جماعت ہے جو تحریک آزادی سمیت مقبوضہ کشمیر میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والوں کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے۔مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کی عزت واحترام کا خیال رکھا جائے اور ان کو جماعت میں جائز مقام دیں گے اور مل کر ہم ایک نئے سفر کاآغاز کرتے ہیں۔میں یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان کو نیلم،باغ، دھیرکوٹ،کھاوڑہ میں کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جس محنت کے ساتھ جماعت کے لیے کام کررہے ہیں ان شاء اللہ یہ محنت رنگ لائے گی اور آنے والے انتخابات قائدمسلم کانفرنس کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ہم سب مجاہد اول کے کارکن ہیں اور ان شاء اللہ جماعت کو بلندیوں تک پہنچائیں گے مسلم کانفرنس کے مخالفین کو خود اندازہ ہوگیاہے کہ وہ غلطی پر تھے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے لیکن عقیدہ اور نظریہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ 1932سے جو سفرشروع کیاتھا تاریخ بتارہی ہے کہ ہمارے ماضی کے فیصلے درست تھے مسلم کانفرنس نے جوفیصلہ کیے وہ اہلیان کشمیر کے لیے سود مند ثابت ہوئے۔ مرزا شفیق جرال نے مزید کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں ا تحاد پیدا کریں اور آپس میں تعاون کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close