مظفرآباد، کھاوڑہ راڑہ کے مقام پر مسلم کانفرنس کا کامیاب پاور شو، سردار عتیق احمد خان کا شاندار استقبال، ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی

مظفرآباد (پی این آئی) کھاوڑہ راڑہ کے مقام پر مسلم کانفرنس کا کامیاب پاور شو، ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی، قائد مسلم کانفرنس سمیت دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال،سابق وزیراعظم وقائد مسلم کانفرنس آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ مسلم کانفرنس کو تقسیم کرنے والے مکافات عمل کا

شکار ہیں، اقتدار کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ 2009 میں کیا تھا اور نہ ہی 2021 میں کریں گے، گلگت بلتستان ایک احساس قومی ایشو ء ہے وہاں کے لوگوں کو سیاسی حقوق دینے کے لئے مسلم کانفرنس ودیگر کشمیری جماعتوں سے وسیع البنیاد مشاورت ضروری ہے، پاکستان کے دشمن مسلح افواج ہی کو پاکستان سمجھتے ہیں، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاک فوج کو بدنام کیا جارہا ہے، مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر اور پاک فوج لازم وملزوم ہیں، مسلم کانفرنس فوج دشمن بیانیہ کی پوری قوت سے مذمت کریگی، 1986 میں جنرل ضیاء الحق شہید نے ریٹائرڈ منٹ کے بعد مسلم کانفرنس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی، تحریک آزادی کے موجودہ نازک موڑ پر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،کوئی بھی جماعت تنہا یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ نے منظم ہو کر ماضی کی یاد تازہ کردی، یہ تازہ دم نوجوان آگے چل کر مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کارآمد ثابت ہونگے،تحریک آزادی کشمیر یوتھ کنونشن میں عوام کا جوق در جوق، بلا تفریق سیاسی وابستگی شامل ہونا اس بات کی غمیازی کرتا ہے کہ آئندہ آزاد کشمیر بھر میں مسلم کانفرنس شاندار کامیابی حاصل کریگی سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام راڑہ کے مقام پر تحریک آزادی کشمیر کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرزامحمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے کی، کنونشن سے مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی، آزاد کشمیر کے سینئر پارلمنٹیرین کوٹلی سے ممبر اسمبلی ملک محمد نواز، راولاکوٹ سے ممبر اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، مظفرآباد ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان، کنونشن کے میزبان و ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، مرکزی نائب صدر شمیم علی ملک،پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، سٹی صدرشخ مقصود احمد، ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیرزادہ، مظفرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق احمد، سمعیہ ساجد راجہ، میر افتخار، مشتاق قریشی، بشارت مغل، عبدالجبار عباسی، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سید غلام مصطفی شاہ نقوی، محسن مجید راجہ، احسان نقوی، منیر عباسی، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس سفارتی امور کے چیئرمین سردار عفان علی خان، افتخار اکرم، سید یاسر گیلانی، راجہ جابر خان، راجہ بشیر خان، سیماب عباسی، عاقب سفیر راجہ، راجہ احسان حیدر ودیگر نے بھرپور شرکت کی اور خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ایک ریاستی اکائی ہیں اس کی وحدت ناقابل تقسیم ہے، مسلم کانفرنس کسی طور پر اس وحدت کو کمزور نہیں ہونے دے گی، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اس کی وحدت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے قربانی دی ہے، گلگت بلتستان کی حیثیت بین الاقوامی طور اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں تسلیم شدہ ہے،گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق آزا د کشمیر کی طرز پر دے دیئے جائیں، ان کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وہا ں کے لوگوں کو تعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جو ان کا بنیادی حق ہے، معادہ کراچی کے تحت مسلم کانفرنس ایک فریق کی حیثیت رکھتی ہے اور کوئی بھی اقدام مسلم کانفرنس کو باہر رکھ کر نہیں اٹھا یا جا سکتا، انھوں نے کہا کہ دنیا میں دو ہی تحریکیں زندہ اور قائم و دائم ہیں ایک فلسطین میں بیت المقدس کی آزادی اور دوسرا تحریک آزادی کشمیر کا نصب العین ہے اور بغیر کسی نصب العین اور مقصد کے کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، افغانستان، عراق، شام، لبیا میں بغیر کسی مشن اور نصب العینکے جنگیں لڑی گئیں جو امریکہ اور روس کی اشیرباد سے لڑی گئیں لیکن بغیر کسی مقصد اور نصب العین اور منزل کی سمت کے وہ کامیاب نہیں ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں، پاکستان کی اصل طاقت مسلح افواج کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور پاکستان کی دفاعی قوت افواج پاکستان کو توڑنے کیلئے ہر دور میں ایک نئی سازش کے تحت کارفرما رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اسلام آباد کی دفاعی قوت مسلح افواج پاکستان کی ہمیشہ حمایت کرکے پاکستان کا دفاع کیا ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری اپنی فوج ہے اور ہمارے باپ دادا نے یہ فوج قائم کر کے ہمارے وجود کی ضمانت فراہم کی ہے، مسلم کانفرنس کو یہ اعزاز حاصلہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے آزاد کشمیر رجمنٹ اور پھر المجاہد فورس جو بعد میں مجاہد فورس کی حیثیت سے پاکستان کی فوج کا باقاعدہ حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالفین قوتیں مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں لیکن مسلم کانفرنس کے کارکنان اپنے نظریاتی و رثہ کی حفاظت خودکریں اور پاکستان سے نظریاتی رشتہ کشمیر بنے گا پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دیں انہوں نے کہا کہ 1947 میں تحریک آزادی کشمیر کا قافلہ کم عمر قیادت پر مشتمل تھا جسکی سیاسی قیادت سردار ابراہیم اور عسکری طور پر مجاہد اول کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کھاوڑہ کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں کنونشن کے شاندار انتظامات کئے اور ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا۔تقریب سے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس آئندہ الیکشن میں جانے کے لئے تیار ہے، مسلم کانفرنس کی یوتھ ونگ نے نیلم، دھیر کوٹ اور اب کھاوڑہ سے کامیاب شو کرکے ثابت کردیا ہے کہ مستقبل مسلم کانفرنس کا ہے، اب انشاء اللہ 17 اکتوبر کو باغ میں میدان سجے گا، دیوان علی خان چغتائی، ثاقب مجید او ر میر عتیق الرحمان کی جیت کی پیشگی مبارک قبول فرمائیں، انہوں نے کہا کہ اللہ نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی جانب پھیرنے شروع کردئیے ہیں، کوٹلی سے ملک نواز کو ہارانے کے لئے حلقہ کو تقسیم کیا گیا اب انشاء اللہ دو ملک نواز جیتیں گے، 2021 کے الیکشن میں صرف حلقہ برنالہ بلکہ ضلع بھمبر کی تینوں سٹیوں پر آپ کو سرپرائز دیں گے، انھوں نے عثمان علی خان اور راجہ ثاقب مجید کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی، مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ضلع جہلم ویلی کے لوگوں کا بری طرح استحصال کیا گیا، 2021 کے الیکشن میں وہاں کے لوگوں نے اپنی مایوسیوں کے ازالہ کے لئے مسلم کانفرنس کو ووٹ دینے کے لئے بے تاب اور بے قرار ہیں، انہوں نے کہا کہ جہلم ویلی اور مظفرآباد ناصرف پڑوسی اضلاع ہیں بلکہ دونوں جڑواں بھائی ہیں، ہم نیلم ویلی والوں سے ملکر آئندہ الیکشن میں تاریخ ساز کردار ادا کریں گے، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماء و ممبر اسمبلی ملک محمد نواز نے کہا کہ میں کوٹلی کے میرے حلقہ سے مسلم کانفرنس 7 مرتبہ کامیاب ہوئی، مجھے ہارانے کے لئے حلقہ تقسیم کیا گیا لیکن انشاء اللہ مخالفین کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا، اور اب کی بار ایک بجائے دونوں سیٹیں جیت کر مسلم کانفرنس کی حکومت سازی میں اپنا بنیادی اور کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے عثمان علی خان،راجہ ثاقب مجید کی طرف سے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر ان کو مبارک باد دی اور حلقہ کھاوڑہ کے عوام کو یقین دلایا کہ آپ راجہ ثاقب مجید کو ممبر اسمبلی بنائیں ہم ان کو بڑی وزارت دیں گے، راولاکوٹ سے ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے کہا کہ پونچھ کی مردم خیز دھرتی انتخابی حلقوں میں اپنے من پسند نتائج کے لئے اکھاڑ بچھاڑ کی گئی لیکن انشاء اللہ یہ سارا کچھ کیا دھرا رہ جائے گا اور مسلم کانفرنس پہلے کے مقابلے میں دگنے نتائج دے گی، مسلم کانفرنس کے یوتھ ونگ کے چیئرمین اور کھاوڑہ کنونشن کے روح رواں سردار عثمان علی خان نے شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ قائد مسلم کانفرنس، صدر جماعت، ملک محمد نواز، دیوان علی خا چغتائی، سردار صغیر خان کی اس کنونشن میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس اب پھلے گی بڑھے گی او ر حکومت بنائے گی، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ مسلم کانفرنس ختم ہوگئی ہے ان کو دھیر کوٹ، نیلم اور آج سے کامیاب کنونشن سے سبق حاصل کرنا چاہیے، سردار عثمان علی خان نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو مبارک باد دی اور مرکزی قائدین کو یقین دلایا کہ یوتھ ونگ کا یہ دستہ آپ کے شانہ بشانہ چلے گا، تقریب سے حلقہ کھاوڑہ مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر اور کنونشن کے میزبان راجہ ثاقب مجید نے دور دراز سے آنے والے کارکنوں رہنماؤں اورمرکزی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مسلم کانفرنس مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کے چھوڑے ہوئے ورثے قائد ملت چوہدری غلام عباس نظریے اور عقیدے اور قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت بنائے گی۔کنونشن میں سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ، راجہ مہتاب خان ایڈووکیٹ، صائمہ طارق ایڈووکیٹ، میر امتیاز، سلیم اعوان، رانا افتخار، شہناز خان، احسن کاظمی، عثمان گیلانی ایڈووکیٹ، مجید مغل، ثقلین فدا کاظمی، چوہدری فتیاب گجر، سلیم چغتائی ایڈووکیٹ، مجید طاہر،کمانڈر شفیق ودیگرنے بھی شرکت کی، قائد مسلم کانفرنس سے کھاوڑہ راڑہ تک جگہ جگہ شاندار استقبال، منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، قائد مسلم کانفرنس جب پنڈال پہنچے تو ان کاشاندار استقبال کیا گیا اور مجاہداول زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں