سردارعتیق احمد خان کا دھیر کوٹ ڈھیر سکندر آباد کا دورہ، سینکڑوں افراد کا مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان

دھیر کوٹ،مظفرآباد (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا دھیر کوٹ ڈھیر سکندر آباد کا کامیاب دورہ، سینکڑوں افراد کادوسری جماعتوں کی پالیسیوں سے تنگ آ کرمسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان، اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے

کہا کہ کشمیرکی آزادی اور حق خودارادیت تکمیل پاکستان مسلم کانفرنس کا مشن ہے اس مقصد کے لئے کشمیری عوام نے طویل عرصہ سے قربانیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، دھیر کوٹ میں ڈھیرسکندر آباد میں پی ٹی آئی، نون لیگ چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور آزادی کے نظریے پر چل رہی ہے، یہ قائد کشمیر چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کا راستہ ہے، جو لوگ پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا قرار دے رہیں وہ ہندوستانی مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی کارستانیوں کو دیکھیں، آج پاکستان کا وجود اس حصے میں نہ ہوتا تو ہندوستان پورے خطے پر حکمرانی کررہا ہوتا، انہوں نے کہا کہ نریندرا مودی ہٹلر ہے، بدترین شکل میں انسانیت دشمن کررہا ہے مگردنیا نے اس ظلم و بربریت کو نظر انداز کررکھا ہے جنوبی ایشیاء کا فلش پوائنٹ اور تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان تنازعے کی وجہ بن گیا ہے، دنیا نے اس صورت حال کا نوٹس نہ لیا تو یہ خطہ مزید تباہی کا شکار ہو سکتا ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر بہادروں اور مجاہدوں کی سرزمین ہے، آزاد کشمیر پر جارحیت ہندوستان کو مہنگی پڑے گی، اور اس کے اپنے وجود کے ٹکڑے ہو جائیں گے انہوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھا اور جو جس صلاحیت کا مالک ہوا اسے وہ مقام دیا گیا۔اس موقع پر ڈھیر سکندر آباد سے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے گئے، دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں سردار عنایت خان، ظفیر خان، محمد سعید خان، رزاق خان، عمر حیات عباسی، اعجاز عباسی، ظریف خان، مبارک حسین، آصف عباسی، بشارت عباسی، ضیارف خان، آزاد خان، شیر محمد خان، توصیف عباسی، عتیق خان، اعجاز عباسی، ارشد خان، محمد جاوید اور ارشد خان ڈھیر، زبیر خان، اکرم خان، وسیم خان، آفتاب خان، شاہد عباسی، عاطف حسین، رمضان خان، محمد ظہور، محمد عمران عباسی، زیب خان، محمد عتیق، محمد عجائب، ظہور خان ودیگر نے اپنے خاندانوں سمیت شامل ہیں۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواداعظم جماعت ہے اور ریاستی جماعت نے ہمیشہ کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند رکھا، اصولوں کی سیاست کی جس کی وجہ سے آج بھی کشمیری عوام ریاستی جماعت کو اپنا گھر سمجھتی ہے اور ہم قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انھیں یقین دلاتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ دریں اثنا قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے دھیر کوٹ کمال ناڑہ میں راجہ عرفان خان کی وفات پر ان کے عزیز اوقارب سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں