مظفرآباد(پی این آئی) مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی وائس چیئرپرسن پونچھ ڈویژن ریحانہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون عنان حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،این ٹی ایس، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف ہوائی اعلان ہی ثابت ہوا، اداروں کو اداروں سے لڑانا اور برادری ازم کا فروغ مسلم لیگ نون
کا تاریخی کارنامہ ہے۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں اتنا بھیانک دور نہیں دیکھا گیا جتنا موجودہ حکومت کے مقدر میں ہے، ریحانہ خان نے کہا کہ وحدت کشمیر کو پارہ پارہ کر کے رکھ دیا گیا ہے، انہوں نے مسلم لیگ نون کی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات تو نہیں کروا سکے اگر بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ایکٹ ہی منظور کروادیں تو شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کا نظریہ عوام کی آواز ہے، مجاہد اول مرحوم سردار عبدالقیوم خان کی جلائی شمع تیزی سے روشن ہو رہی ہے،مسلم کانفرنس کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے، سرپرست اعلی سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت مرزا شفیق جرال پر عوامی اعتماد میں اضافہ مسلم کانفرنس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا آج فاروق حیدر مکافات عمل کا شکار ہو چکے ہیں۔ ریاستی جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اقتدار حاصل کرنے کے بعد آج غدار کا خطاب حاصل کر کے چور مچائے شور کے مترادف لیگی حکومت کشمیر کا مزید وقار خراب کر رہی ہے۔ ریحانہ خان نے کہا کہ جب منتخب سابق وزیراعظم کو پہاڑی بکرا کہا گیا تو یہی لوگ شادیانے بجاتے دکھائی دیتے تھے۔ مگر ہماری قیادت نے اس وقت بھی شدید مذمت کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں