بیرسٹر سلطان محمود کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات۔دوران ملاقات آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی

نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے – کشمیری بھائیوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ان کے جائز حق، حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان ہر عالمی فورم پر ان کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو متحرک بنانے کے حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے سمیت اہم سفارتی کامیابیوں پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں اور پارٹی امور سے متعلقہ صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق، آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشنز میں تحریک انصاف کے متحرک، فعال اور نظریاتی کارکنان کو آگے لائیں گے۔ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ہمیں آزاد کشمیر میں ایسی ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کر سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں