اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں ادارہ جاتی اور ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی میگا کرپشن کو بےنقاب کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی ہے جو گذشتہ چار سال کے دوران مسلم لیگ (ن ) کی حکومت میں ہونے والی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا کھوج لگا کر اپنی
رپورٹ آئندہ دو ماہ میں پارٹی کے مرکز کو پیش کرے گی اور یہ رپورٹ عوامی کی آگاہی کے لئے جاری کی جائے گی۔ یہ فیصلہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ۔سابق وزیر اطلاعات و پارٹی کے سیکرٹری فنانس پی پی پی آزاد جمو ں و کشمیر سردار عابد حسین عابد کوفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا چئیرمین بنایا گیا ہے،دیگر ممبران میں چوہدری محمد رشید نائب صدر،جاوید بڈھانوی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،افسر شاہد نائب صدر،سید نازل نقوی صدر پی پی پی ضلع مظفرآباد اورعامر ذیشان جرال رابطہ سیکرٹری شامل ہیں۔ کمیٹی اپنا کام نوٹیفیکیشن کے اجرا سے دو ماہ کے اندر مکمل کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں