وزیراعظم کا متوقع دورہ ضلع نیلم، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیسران کا ہنگامی اجلاس

نیلم(آئی ا ین پی)وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے متوقع دورہ ضلع نیلم کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیسران کا ہنگامی اجلاس ، ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کے دورہ کے سلسلے میں اہم امور پر زیر بحث آئے ، اجلاس میں بتایاگیا کہ

وزیراعظم آزادکشمیر20 ستمبر سے 4 روزہ دورہ کے دوران وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کاسنگ بنیاد اور مکمل شدہ منصوبہ جات کاافتتاح کرینگے ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو ضلع نیلم میں مختلف منصوبہ جات پر بریفنگ بھی دی جائیگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close