عمرہ کے نام پر انسانی سمگلنگ ، اہم انکشاف کر دیا گیا

عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہ پہنچ سکے۔
رواں سال عمرہ ادائیگی کے لیے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے سعودی عرب جانے والے 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔

پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ, گورنمنٹ ہائی اسکول شاہدرہ بازی لے گیا
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال تقریباً 30 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ ادائیگی کے لیے سفر کیا، جن میں سے 28 لاکھ زائرین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، تاہم 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کی واپسی تاحال ریکارڈ نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے پاس 90 روزہ عمرہ ویزے تھے، جبکہ واپس نہ آنے والے متعدد مسافروں کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام نے لاپتہ عمرہ زائرین کی تلاش کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

سہیل آفریدی کی کوشش یہی ہے کہ گورنر راج لگے : بلاول بھٹو زرداری
ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کی تلاش کے لیے متعلقہ ممالک کے حکام کے ساتھ سرکاری سطح پر رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ایئرپورٹس پر عمرہ زائرین کی امیگریشن کے دوران ہائی رسک پروفائلنگ کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ مشکوک سفری سرگرمیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

حکام کی جانب سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ وطن واپس نہ آنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ممکنہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔