ٹانک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی بھٹنی گروپ سے تھا،ہلاک فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔
ہلاک دہشتگردفتنہ الخواج مختلف دہشتگردی کےواقعات میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگرد اسامہ بنوں کینٹ حملہ آور دہشتگرد شعیب کا بھائی تھا۔






