ایپل 9 ستمبر کو “سرپرائز اینڈ شائن” ایونٹ میں آئی فون 18 سیریز متعارف کرائے گا۔
اس بار ایپل نے اپنی روایتی حکمتِ عملی بدل دی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس سال سب سے سستا نیا آئی فون صارفین کو حیران کر دے گا۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کو 2027 کے موسمِ بہار تک لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1099 ڈالرز یعنی تقریباً 3 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہو گی۔ رپورٹس کے مطابق میموری چپس مہنگی ہونے کے باعث آئی فونز کی قیمتوں میں کم از کم 100 ڈالرز کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو آئی فون 18 پرو 1199 ڈالرز اور 18 پرو میکس 1299 ڈالرز سے شروع ہو گا۔
ایپل پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کر رہا ہے جس کی قیمت 2000 ڈالرز سے زیادہ ہو گی۔
2020 سے آئی فون کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ اسٹینڈرڈ ماڈل 829 ڈالرز اور پرو ماڈل 999 ڈالرز سے شروع ہوتے تھے۔ گزشتہ سال آئی فون 17 پرو 1099 ڈالرز میں آیا تھا۔ اس وقت آئی فون 17 کی قیمت 829 ڈالرز اور آئی فون 17 ای 599 ڈالرز ہے۔
آئی فون ایئر کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہے اور اس کا دوسرا ورژن 2027 میں آئی فون 18 کے ساتھ متوقع ہے۔






