پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف جاری دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان بات چیت، سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور بین الاقوامی سمندری نقل و حمل کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






